کرکٹ میچ کے دوران جھگڑے پر بلے سے تشدد ، نوجوان ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
ممبئی(نیوز ڈیسک) بھارت کی ریاست اترپردیش میں کرکٹ میچ کی آخری گیند پر ہونے والا جھگڑا جان لیوا ثابت ہوا اور بیٹ سے کیے گئےتشدد کے نتیجے میں 18 سالہ کھلاڑی دم توڑ گیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اترپردیش کے علاقے بلند شہر میں کرکٹ کے میچ کی آخری گیند پر دو کھلاڑیوں کے درمیان جھگڑا ہوا اور اس دوران 18 سالہ کھلاڑی کو بیٹ سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔پولیس نے بتایا کہ مقتول کے چچا کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جس کے مطابق میچ کی آخری گیند پر جھگڑا دو کھلاڑیوں ونیش شرما اور شکتی کے درمیان ہوا۔
ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ ونیش شرمار نے شکتی پر بیٹ سے حملہ کیا اور اس وقت تک تشدد کرتے رہے تھے جب تک شکتی نے دم نہیں توڑا۔مقتول کے چچا موہت کمار نے بتایا کہ وہ رسالپور گاؤں میں کرکٹ سے تھوڑی دوری پر کام کر رہے تھے اور اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچ گیا اور زخمی لڑکے کو ہسپتال منتقل کیا جہاں ان کے دم توڑنے کی تصدیق کردی گئی۔
پولیس کی بھاری نفری گاؤں میں تعینات کردی گئی ہے تاکہ کسی قسم کے ناخوش گوار واقعے سے نمٹا جاسکے اور ملزم کی تلاش بھی جاری ہے۔انوپشہر کے ڈی ایس پی رام کرن نے بتایا کہ ملزم کو تلاش کرنے کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور گرفتاری کے بعد ملزم کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
کراچی:شہر قائد میں گلشن معمار پولیس نے نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کرلیا۔
اس حوالے سے مدعی مقدمہ جاوید اقبال نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ بہادر گوٹھ میں کارپٹ کی دکان پر کام کرتا ہوں جبکہ اہلیہ گھریلو ملازمہ ہے۔
23 جولائی کو میں اور اہلیہ صبح 9 بجے اپنے اپنے کام پر چلے گئے جبکہ گھر پر 18 سالہ بیٹی اکیلی تھی۔
مدعی کے مطابق صبح سوا نو بجے 2 لڑکے ہمارے گھر میں زبردستی داخل ہوئے جو کہ شلوار قمیض پہنے ہوئے تھے جبکہ سامنے آنے پر میری بیٹی انھیں شناخت کر سکتی ہے۔
مدعی کے مطابق دونوں نے میری بیٹی کو پکڑا اور کمرے میں لیجا کر اس کے ساتھ زیادتی کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔
واقعے کے بعد میری بیٹی نے بذریعہ فون مجھے اطلاع دی جس کے بعد میں اور میری اہلیہ گھر پہنچ گئے۔
واقعے کی مدد گار 15 پولیس کو اطلاع دی جو موقع پر پہنچ گئی، مدعی کے مطابق میرا دعویٰ 2 نامعلوم صورت شناس لڑکوں پر میرے گھر میں گھس کر بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا ہے لہذا قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
گلشن معمار پولیس نے نوجوان لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ نمبر 356 سال 2026 بجرم دفعہ 376 چونتیس کے تحت درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا ۔