لاہور کی سڑکوں پر لیڈی ٹریفک اسسٹنٹس مرد افسران کے شانہ بشانہ ٹریفک ڈیوٹی پر تعینات
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
تربیتی کورس پاس کرنے کے بعد لاہور ٹریفک پولیس کی نئی آنے والی لیڈی ٹریفک اسسٹنٹس نے مرد افسران کے شانہ بشانہ لاہور شہر کی سڑکوں پر ڈیوٹی سنبھال لی ہے۔
موسم کی شدت کو پس پشت ڈال کر نئے جذبے کے ساتھ لیڈی ٹریفک اسسٹنٹس نے سڑکوں پر اپنی ڈیوٹی کا آغاز کر دیا۔
سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کے مطابق 49 لیڈی ٹریفک اسسٹنٹس کو تربیتی کورس پاس کرنے کے بعد مختلف ٹریفک سیکٹرز میں تعینات کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد ٹریفک پولیس نے گزشتہ 15 دنوں میں کیا کارروائیاں کیں؟
ان کا کہنا ہے کہ تمام لیڈی اسسٹنٹس کو فیلڈ ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ مختلف امور کی انجام دہی کی تربیت بھی دی جا رہی ہے جبکہ لیڈی ٹریفک اسسٹنٹس لائسنس سنٹرز، ڈرائیونگ تربیتی سینٹرز اور مختلف دفاتر میں بھی ٹریننگ حاصل کریں گی۔
سی ٹی او لاہور نے کہا ہے کہ خواتین اسٹاف کسی بھی قسم کی ایمرجنسی کی صورت میں سڑک استعمال کرنے والوں باالخصوص خواتین کے لیے مددگار ثابت ہوگا۔
ان لیڈی اسسٹنٹس کو ہیوی بائک چلانے کے ساتھ ساتھ ابتدائی طبی امداد اور فائر فائٹنگ کے تربتی کورس بھی کروائے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد سے راولاکوٹ 100 کلومیٹر کی دوڑ جیتنے والی خاتون پولیس کانسٹیبل
ڈاکٹر اطہر وحید نے کہا کہ لیڈی ٹریفک اسسٹنٹس نے مرد اسٹاف کے شانہ بشانہ کام کا آغاز کر کے ثابت کر دیا کہ خواتین مردوں سے کسی صورت کم نہیں۔ ٹریفک پولیس لاہور میں خواتین افسران مختلف ذمہ داریوں کو پہلے بھی بطریق احسن نبھا رہی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
پنجاب کے مختلف شہروں میں منگل کی صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلے کے جھٹکے لاہور، قصور، اوکاڑہ، اور شیخوپورہ میں محسوس کیے گئے، جن کے دوران عمارتیں لرز اٹھیں۔ جیسے ہی زمین ہلی، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں، دفاتر اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔
تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، جبکہ زلزلے کی شدت، مرکز اور گہرائی کے حوالے سے تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
محکمہ موسمیات اور زلزلہ پیما مرکز صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
زلزلہ