امریکی کمپنی نے ورٹیکل ٹیک آف والے خودکار لڑاکا ڈرون “ایکس بَیٹ” متعارف کروا دیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
امریکی دفاعی ٹیکنالوجی کمپنی Shield AI نے ایک نیا مصنوعی ذہانت سے چلنے والا بغیر پائلٹ لڑاکا طیارہ متعارف کرایا ہے، جسے X-BAT کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ڈرون ورٹیکل ٹیک آف اور لینڈنگ (VTOL) کی صلاحیت رکھتا ہے، جس کی بدولت اسے کسی بھی مقام سے اُڑایا جا سکتا ہے اور اسے رن وے کی ضرورت نہیں ہوتی۔
کمپنی کے مطابق X-BAT بحری اور دشوار ماحول میں آپریشنز کے لیے تیار کیا گیا ہے اور اس میں Hive Mind ٹیکنالوجی پر مبنی خودکار نظام موجود ہے، جو اسے خودمختار پرواز، ہدف کی شناخت اور نیویگیشن کی صلاحیت فراہم کرتا ہے۔
ڈرون کی لمبائی 26 فٹ اور پروں کا پھیلاؤ 39 فٹ ہے، اور چھوٹے سائز کی بدولت اسے محفوظ رکھنے، ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے اور لانچ کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔ کمپنی کے مطابق X-BAT کی کارکردگی روایتی لڑاکا طیاروں کے برابر ہے، مگر لاگت میں کافی کم ہوگا۔
X-BAT کی مکمل پیداوار 2029 میں شروع ہونے کی توقع ہے، جبکہ اس کی پہلی آزمائشی پرواز اگلے سال متوقع ہے۔ کمپنی نے فی الحال ڈرون کی قیمت ظاہر نہیں کی، لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ روایتی پائلٹ والے لڑاکا طیاروں کے مقابلے میں اقتصادی طور پر زیادہ مؤثر ہوگا۔
یہ نیا ڈرون مستقبل کے لڑاکا طیاروں میں خودکار اور کم خرچ ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک اہم پیش رفت سمجھا جا رہا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ایکس اکاؤنٹ کو اپ ڈیٹ نہ کرنے پر اس کے لاک آؤٹ ہونیکا خطرہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سماجی رابطے کا پلیٹ فارم ایکس، جسے پہلے ٹوئٹر کے نام سے جانا جاتا تھا، اب اپنے پرانے ڈومین twitter.com کو مکمل طور پر ختم کر رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کمپنی نے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے جلد اپنی سکیورٹی سیٹنگز اپ ڈیٹ نہ کیں تو ان کے اکاؤنٹس عارضی طور پر لاک ہوسکتے ہیں۔
ایلون مسک نے اکتوبر 2022 میں ٹوئٹر خریدنے کے بعد اس میں بڑی تبدیلیاں کیں اور اسے ایکس (X) کے نام سے متعارف کرایا۔ اب کمپنی پرانے ڈومین کو ریٹائر کر کے تمام خدمات کو نئے x.com ڈومین پر منتقل کر رہی ہے۔
ایکس کی جانب سے جاری ہدایت کے مطابق جن صارفین نے اپنی ہارڈ ویئر سکیورٹی کیز یا پاس کیز کو twitter.com سے منسلک کیا ہوا ہے، انہیں 10 نومبر تک اپنی تفصیلات نئے ڈومین x.com پر اپ ڈیٹ کرنا ہوں گی۔ مقررہ مدت کے بعد اپ ڈیٹ نہ کرنے والے اکاؤنٹس کو وقتی طور پر لاک کر دیا جائے گا۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ اقدام کسی سکیورٹی خطرے یا ہیکنگ واقعے کے باعث نہیں بلکہ پلیٹ فارم کے مکمل ڈومین منتقلی کے عمل کا حصہ ہے، تاکہ ٹوئٹر کے پرانے نام اور نظام کی باقی ماندہ نشانیوں کو بھی ختم کیا جا سکے۔
یہ تبدیلی صرف ان صارفین پر اثر انداز ہوگی جو یوبی کیز یا پاس کیز کے ذریعے لاگ ان کرتے ہیں، جبکہ عام صارفین جو دیگر ٹو فیکٹر آتھنٹیکیشن (2FA) طریقے استعمال کرتے ہیں، ان پر اس کا کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
اگر آپ فزیکل سکیورٹی کیز استعمال کرتے ہیں، تو اپنی تفصیلات اپ ڈیٹ کرنے کے لیے ایکس ایپ یا ویب سائٹ پر جائیں، پھر Settings and Privacy → Security → Account Access → Two-Factor Authentication کے راستے سے جا کر اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کی سکیورٹی کیز اب x.com سے منسلک ہوں، نہ کہ twitter.com سے۔