Daily Mumtaz:
2025-10-22@19:34:43 GMT

عزیر بلوچ غیرقانونی اسلحہ کیس سے باعزت بری

اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT

عزیر بلوچ غیرقانونی اسلحہ کیس سے باعزت بری

پراسیکیوشن سہولت کاری کا الزام ثابت کرنے میں ناکام، عدالت نے شواہد نہ ہونے پر فیصلہ سنا دیا۔
کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت نے گینگ وار کے مبینہ سرغنہ عزیر جان بلوچ کو غیرقانونی اسلحہ کی برآمدگی اور سہولت کاری کے مقدمے سے با عزت بری کر دیا ہے۔
پراسیکیوشن کی جانب سے عدالت میں عزیر بلوچ پر سہولت کاری کے الزامات ثابت نہیں کیے جا سکے، جس پر عدالت نےشواہد کی عدم موجودگی کی بنیاد پر مقدمہ خارج کر دیا۔
سماعت کے دوران عزیر بلوچ کے وکیل حیدر فاروق جتوئی نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں، اس لیے انہیں مقدمے سے بری کیا جائے۔
واضح رہے کہ2012 میں تھانہ سی آئی ڈی میں مقدمہ درج ہوا تھا، جس میںملزم عبدالغفار بگٹی نے بیان دیا تھا کہ عزیر بلوچ اور بابا لاڈلہ نے اسلحے کی ترسیل میں سہولت کاری کی۔ تاہم عدالت نے بیان کو ناکافی قرار دیتے ہوئے عزیر بلوچ کو مقدمے سے بری کر دیا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سہولت کاری عزیر بلوچ عدالت نے

پڑھیں:

علیمہ خان کی روپوشی کی پولیس رپورٹ بوگس قرار، چوتھی بار ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے ایک بار پھر عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم دیدیا۔

علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے کی۔

علیمہ خان ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود عدالت پیش نہیں ہوئیں جبکہ مقدمے میں نامزد دیگر 10 ملزمان عدالت پیش ہوئے۔

بالی ووڈ کے مشہور ترین مزاحیہ اداکار انتقال کر گئے

عدالت نے علیمہ خان کی غیر حاضری پر ان کے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے ان کے ضامن عمر شریف کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے ضامن کو 24 اکتوبر تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے علیمہ خان کو 10، 10 لاکھ کے دو نئے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے احکامات جاری کیے۔

عدالت نے ایس پی راول محمد سعد اور ڈی ایس پی نعیم کو بھی توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے دونوں پولیس افسران کی جانب سے علیمہ خان کے روپوش ہونے کی رپورٹ کو بوگس قرار دے دیا اور دونوں پولیس افسران کو 24 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

سوشل میڈیا پر وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کو سنگین دھمکیاں دینےوالا گرفتار

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کا کہنا تھا علیمہ خان روپوش ہیں تو اڈیالہ جیل کے باہر ان کی میڈیا ٹاک کیسے نشر ہوتی ہیں۔

عدالت نے مقدمے میں شامل چار گاڑیوں کے 85 لاکھ روپے کے شیورٹی بانڈز بھی ضبط کر لیے۔ گاڑیوں کے مالکان نے اے ٹی سی راولپنڈی سے سپرداری حاصل کر رکھی تھی۔

عدالت نے آئی جی کے پی اور آئی جی بلوچستان کو گاڑیاں ضبط کرکے عدالت پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔

فاضل جج نے مقدمے کی مزید سماعت 24 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

اسلام آباد کے نجی شاپنگ مال میں خاتون سے گینگ ریپ ؛ 2 ملزم گرفتار

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • کراچی، گینگ وار سرغنہ عزیر بلوچ مقدمے سے بری
  • غیرقانونی اسلحہ کی برآمدگی اور سہولت کاری، گینگ وار سرغنہ عزیر بلوچ مقدمے سے بری
  • ایم کیو ایم لندن کا کارکن عبید عرف کے ٹو رینجرز اہلکار کے قتل کے مقدمے میں بری
  • چوتھی مرتبہ علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • علیمہ خان کی روپوشی کی پولیس رپورٹ بوگس قرار، چوتھی بار ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
  • سندھ ہائیکورٹ: رینجرز اہلکاروں پر حملے کا 27 سال پرانا کیس، عبید کے ٹو کی سزا کالعدم
  • گینگ وار سرغنہ عزیر بلوچ کے شریک ملزم کی درخواست ضمانت مسترد
  • اسلحہ لائسنس کی تجدید اب گھر بیٹھے کریں، نادرا نے سہولت فراہم کر دی
  • ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی نعیم اعجاز کیخلاف قتل کا مقدمہ درج