غیرقانونی اسلحہ کی برآمدگی اور سہولت کاری، گینگ وار سرغنہ عزیر بلوچ مقدمے سے بری
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
کراچی:
جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے غیر قانونی اسلحہ کی برآمدگی اور سہولت کاری کے مقدمے سے گینگ وار کے سرغنہ عزیر جان بلوچ کو باعزت بری کر دیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے غیر قانونی اسلحہ کی برآمدگی اور سہولت کاری کے مقدمے کا فیصلہ سنایا۔
پراسیکیوشن گینگ وار کے سربراہ عزیر بلوچ کے خلاف سہولت کاری کا جرم ثابت کرنے میں ناکام رہی۔ عدالت نے عدم شواہد کی بناء پر ملزم عزیر جان بلوچ کو مقدمے سے بری کر دیا۔
کیل صفائی حیدر فاروق جتوئی ایڈووکیٹ نے موقف دیا تھا کہ ملزم عزیر بلوچ کے خلاف کسی قسم کے کوئی شواہد پیش نہیں کیے جا سکے۔ عزیر بلوچ بے قصور ہے اسے مقدمہ سے بری کیا جائے۔
پولیس کے مطابق ملزم عبد الغفار بگٹی نے اقبالی بیان میں کہا تھا کہ عزیر بلوچ اور نور محمد عرف بابا لاڈلہ نے اسلحے کی ترسیل میں سہولت فراہم کی۔ ملزم کے بیان پر عزیر بلوچ کے خلاف دفعہ 109 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ملزم سے بارود اور گولیاں برآمد کی گئیں تھی۔
ملزمان کے خلاف تھانہ سی آئی ڈی میں 2012 میں مقدمات درج کیے گئے تھے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سہولت کاری عزیر بلوچ کے خلاف
پڑھیں:
برطانیہ میں بچوں کیساتھ زیادتی؛ تاریخ کا سب سے دردناک اور پیچیدہ کیس کا ملزم گرفتار
برطانیہ میں بچوں کی نگہداشت کے ایک مرکز میں ملازمت کرنے والے ملزم نے جنسی زیادتی اور نازیبا ویڈیوز بنانے کا اعتراف کرلیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق لندن کے اس نرسری ورکر نے بچوں کے خلاف 26 جرائم کا اعتراف کیا جن میں جنسی زیادتی کے نو جرائم بھی شامل ہیں۔
اس اندوہناک کیس کو میٹروپولیٹن پولیس نے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی سب سے زیادہ دردناک اور پیچیدہ تحقیقات قرار دیا۔
پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 45 سالہ شخص ونسنٹ چان کو گزشتہ برس گرفتار کیا گیا تھا اور 23 جنوری کو سزا سنائی جائے گی۔
ملزم کو نرسری کے عملے کے ایک رکن کی شکایت پر حراست میں لیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ونسنٹ بچوں کی نامناسب فوٹیجز بنا رہا ہے۔
فرانزک ٹیموں نے 28 ڈیجیٹل ڈیوائسز کو قبضے میں لینے اور ٹھوس شواہد سامنے آنے پر ملزم کے خلاف عدالتی کارروائی شروع کی تھی۔