بھارتی جارحیت: لاہور سمیت پنجاب بھر میں پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
سٹی42: بھارتی جارحیت کے پیش نظر پنجاب بھر میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ لاہور سمیت تمام شہروں میں حساس مقامات پر نگرانی میں اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ بارڈر ایریاز میں بھی سیکیورٹی فورسز کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق سرحدی علاقوں میں دیہات کے افراد رضاکارانہ طور پر پاک فوج کی مدد کے لیے میدان میں نکل آئے ہیں جو قومی جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے بزدلانہ حملے پر شہریوں کا جذبہ قابلِ فخر ہے اور قوم کا مطالبہ تھا کہ دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جائے۔
میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا
فیصل کامران نے مزید کہا کہ پاک فوج نے بروقت اور بھرپور کارروائی کرتے ہوئے دشمن کو مؤثر جواب دیا ہے اور سیکیورٹی ادارے ہر ممکن خطرے سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار ہیں۔
حکام کے مطابق،پولیس کی تمام نفری کو الرٹ کر دیا گیا ہے اور لاہور سمیت تمام بڑے شہروں میں اہم تنصیبات کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42 کر دیا گیا
پڑھیں:
پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا، خطرناک دہشتگرد تنظیم کے اہم رکن سمیت 18دہشتگرد گرفتار
محکمۂ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی جانب سے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں کی گئی کارروائیوں کے دوران 18 دہشت گردوں کو گرفتار لیا گیا۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں لاہور، منڈی بہاالدین، خوشاب، بہاولپور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرانوالہ، نارووال، پاکپتن اور بھکر میں کی گئیں۔
کارروائیوں کے دوران ایک خطرناک دہشت گرد تنظیم کے اہم رکن کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، دہشت گرد پنجاب کے ایک شہر میں دہشت گردی کی پلاننگ کر چکا تھا۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد، ای آئی ڈی اور 3 ڈیٹونیٹر بھی برآمد ہوئے ہیں۔