پاکستان نے بھارت کےجہاز کیسے مار گرائے ۔۔؟سیکیورٹی ذرائع نے بتا دیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان نے دشمن کے 3جہاز مار گرائے۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ دشمن کے یہ تینوں جہاز پاکستان کی سر زمین پر حملہ کرتے ہوئے مارے گئے۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ پاکستان صرف اپنے دفاع میں دشمن کی ننگی جارحیت کا جواب دے رہا ہے، یہاں یہ یاد رہے کہ یہ بھارت ہے جس نے رات کی تاریکی میں پاکستان کے معصوم شہریوں پر بزدلانہ حملہ کیا۔پاکستان صرف اپنی خود مختاری اور سالمیت کا دفاع کر رہا ہے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
بیوروکریسی کی اکثریت پرتگال میں جائیدادیں خرید چکی، شہریت لینے کی تیاری، خواجہ آصف کا بڑا انکشاف
اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف نے بیوروکریسی پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں پراپرٹی لے چکی ہے اور غیر ملکی شہریت حاصل کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ یہ کوئی عام لوگ نہیں بلکہ نامی گرامی بیوروکریٹس ہیں جو اربوں روپے کھا کر اب بیرونِ ملک آرام دہ ریٹائرمنٹ کی زندگی گزارنے کے منصوبے بنا چکے ہیں۔
بیوروکریسی کو قرار واقعی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بزدار حکومت کے ایک قریبی ترین بیوروکریٹ نے اپنی بیٹیوں کی شادی پر چار ارب روپے صرف سلامی میں وصول کیے اور آج آرام سے زندگی گزار رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاستدان تو ان کے بچے کُچھے ٹکڑے کھاتے ہیں اور سارا الزام خود پر لے لیتے ہیں، نہ پلاٹ، نہ غیر ملکی شہریت کیونکہ انہیں الیکشن لڑنا ہوتا ہے
خواجہ آصف نے سیاستدانوں کا دفاع، بیوروکریسی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاک سرزمین کو اصل میں بیوروکریسی پلیت کر رہی ہے۔