انڈیا پاکستان تناؤ: ملٹری آپریش پر یو این چیف کو گہری تشویش
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 07 مئی 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد کے پار انڈیا کے فوجی آپریشن پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انڈیا اور پاکستان کو احتیاط کا مظاہرہ کرنے کو کہا ہے۔
سیکرٹری جنرل نے اپنے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک کے ذریعے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ دنیا انڈیا اور پاکستان کے درمیان ملٹری تصادم کی متحمل نہیں ہو سکتی۔
اقوام متحدہ کے سربراہ نے گزشتہ روز نیو یارک میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پہلگام میں دہشت گردی کے واقعے کے ذمہ داران کو قابل بھروسہ اور قانونی طریقہ کار کے ذریعے انصاف کے کٹہرے میں لاکھڑا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے انڈیا اور پاکستان پر زور دیا تھا کہ وہ کشیدگی کو بڑھانے سے گریز کریں۔
(جاری ہے)
سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ وہ دونوں ممالک کی حکومتوں اور لوگوں کا بے حد احترام کرتے ہیں اور ان کے مشکور ہیں جنہوں نے اقوام متحدہ کے لیے امن کاری سمیت کئی طرح کا مفید اور نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
تاہم ان کے مابین تعلقات کو کشیدہ دیکھنا تکلیف دہ ہے۔جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام پر 22 اپریل کو ہوئے دہشت گرد حملے میں 26 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے تھے۔ اس واقعہ کے بعد دونوں ہمسایہ ملکوں میں سخت کشیدگی پائی جاتی ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
اقوام متحدہ: پاکستان کی ہتھیاروں اور جوہری سلامتی سے متعلق 4 قراردادیں منظور
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251110-01-11
نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ نے پاکستان کی پیش کردہ ہتھیاروں کے کنٹرول اور جوہری سلامتی سے متعلق 4 قراردادیں منظور کر لیں۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کے ایک بیان میں بتایا گیا کہ عالمی ادارے کی جنرل اسمبلی کی تخفیف اسلحہ اور بین الاقوامی سلامتی کی پہلی کمیٹی نے پاکستان کی پیش کردہ 4 قراردادیں منظور کر لیں جن میں علاقائی تخفیف اسلحہ، اعتماد سازی اور جوہری سلامتی کی یقین دہانیوں کے اقدامات شامل ہیں۔ مستقل مشن نے کہا کہ کمیٹی نے علاقائی تخفیف اسلحہ اور علاقائی اور ذیلی علاقائی تناظر میں اعتماد سازی کے اقدامات کے عنوان سے اپنی دو قراردادیں متفقہ طور پر منظور کیں۔دوسری دو قراردادیںجوہری ہتھیاروں کے استعمال یا استعمال کے خطرے کے خلاف غیر جوہری ہتھیار رکھنے والی ریاستوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر بین الاقوامی انتظامات کا نتیجہ اورعلاقائی اور ذیلی علاقائی سطحوں پر روایتی ہتھیاروں کے کنٹرول کو رکن ممالک کی بھاری اکثریت سے منظور کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ پاکستان نے کئی دہائیوں سے اقوام متحدہ میں جوہری تخفیف اسلحہ، علاقائی تخفیف اسلحہ، روایتی ہتھیاروں کے کنٹرول اور اعتماد سازی کے اقدامات کے ترجیحی امور کو آگے بڑھانے کے لیے اقدامات کی قیادت کی ہے۔