پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اجلاس، خلاف ضابطہ بھرتیوں کا معاملہ ایف آئی اے کے سپرد
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے خلاف ضابطہ بھرتیوں کا معاملہ ایف آئی اے کے سپرد کردیا۔
چیئرمین جنید اکبر خان کی سربراہی میں پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا، کمیٹی نے ایف آئی اے کو ہدایت کی کہ بااختیار لوگوں کے کتنے رشتہ دار بھرتی ہوئے اور کوٹہ بھی دیکھیں جبکہ پےکیش کے نام اڑھائی کروڑ جاری کرنے کا معاملہ بھی ایف آئی اے کے سپرد کردیا۔
اجلاس میں جمشید دستی نے مظفر گڑھ پاور ہاؤس کی فروخت کا معاملہ پی اے سی میں اٹھایا، انہوں نےکہا کہ میرے حلقے میں پاور ہاؤس ہے جیسے بیچا جا رہا ہے، 16 ارب کی قیمت ظاہر کی جارہی ہے،13سو میگا واٹ کا پاور ہاؤس ہے، چلتے پاور ہاؤس کو انہوں نے کھٹارا بنانا شروع کیا۔
جمشید دستی کا کہنا تھا کہ آج بھی یہ پاور ہاؤس سات آٹھ سو میگا واٹ بجلی دینے کی پوزیشن میں ہے، اس کا سپیشل آڈٹ کرائیں، دو تین سو ارب کا گھپلا ثابت ہوگا۔اجلاس میں سیکرٹری پاور نے کہا کہ ان پاورپلانٹ کی ضرورت نہیں، ان کی ٹیکنالوجی پرانی ہے،یہ پاور پلانٹ نجکاری کے بھی قابل نہیں ہیں۔
نوید قمر نے گفتگو کے دوران پوچھا کہ کتنے پلانٹس فروخت کر رہے ہیں؟ جس پر سیکرٹری پاور ڈویژن نے جواب دیا کہ گدو، نندی پور کے علاوہ پرانے سب کو ڈسپوز آف کر رہے ہیں۔جمشید دستی کا مزید کہنا تھا کہ سیکرٹری پاور بتائیں مظفر گڑھ پاور ہاؤس کا محترمہ بےنظیر بھٹو نے افتتاح کیا تھا، اب اسے سکریپ کرکے بیچ رہے ہیں، بعدازاں کمیٹی نے مظفر گڑھ پاور ہاؤس کا آڈٹ کرنے کی ہدایت کردی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ایف ا ئی اے کا معاملہ
پڑھیں: