پولیس آرڈر ترمیمی بل 2025 قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے منظور کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
حسن علی:کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے قیام کو با ضابطہ قانون کی شکل دینے کا معاملہ، دی پولیس آرڈر ترمیمی بل 2025 قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے منظور کر لیا۔
تفصیلات کےمطابق قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے ترمیمی بل مزید ترامیم کے ساتھ منظور کیا، کیس سی سی ڈی کو تفویض کرنے کے اختیارات اے آئی جی اور ڈی پی او کو دینے کی تجویز دی گئی،
ترمیم کی تجویز ممتاز چانگ، فرخ مون اور شعیب امیر نے دی،ترامیم متفقہ طور پر منظور ہوئی، کمیٹی کی ترامیم کی تجویز مسترد یا قبول کرنا حکومت کی ثواب دید ہو گا۔
کمیٹی کی منظوری کے بعد بل ایوان سے بذریعہ رائے شماری منظور کروایا جائے گا، بل حتمی منظوری کے لئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کو بھیجا جائے گا، اسمبلی اجلاس نہ ہونے کے باعث بذریعہ گورنر آرڈیننس ڈیپارٹمنٹ بنانے کی اجازت ملی تھی۔
گورنر پنجاب نے 4 اپریل کو پولیس آرڈر 2002 میں ترمیم کی اجازت دی،آرڈیننس کےمتن میں بتایا گیا کہ دی پولیس آرڈر ترمیم آرڈیننس 2025 کو با ضابطہ قانون کی شکل دی جائے گی، کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ گورنر آرڈیننس کے ذریعے اپنا کام کر رہا ہے۔
اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی
کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ فورتھ شیڈول جرائم دیکھے گا،کرائم کنٹرول فورس کے نام سے سپیشل فورس تشکیل دی جائے گی،کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی پولیس ہوں گے۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پولیس آرڈر
پڑھیں:
اقتصادی رابطہ کمیٹی کی اہم منظوریوں سے ریکوڈک منصوبے کی راہ ہموار
وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ECC) نے ریکوڈک منصوبے سے متعلق اہم معاہدوں کی منظوری دے دی ہے، جس سے اس تاریخی منصوبے کے باضابطہ آغاز کی راہیں کھل گئی ہیں۔
یہ منظوری آج اسلام آباد میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ECC اجلاس میں دی گئی، جس میں ریکوڈک مائننگ کمپنی کے ساتھ ریل انفراسٹرکچر کی ترقی اور پل قرض (Bridge Financing) سے متعلق معاہدوں کی توثیق کی گئی۔
منصوبے کے تحت بلوچستان میں واقع ریکوڈک کانوں سے برآمدی مواد کی نقل و حمل کے لیے 1,350 کلومیٹر طویل ریلوے لائن بچھائی جائے گی، جس کے لیے 390 ملین ڈالر کی عبوری مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔
اجلاس میں منصوبے سے متعلق حتمی مالی معاہدوں اور سرمایہ کاری کی یقین دہانیوں کی بھی منظوری دی گئی، جبکہ یہ ہدایت بھی جاری کی گئی کہ اگر قانونی یا مالی مشیروں کی سفارشات کے مطابق کسی معاہدے کی شکل میں کوئی بڑی تبدیلی ہو تو اسے دوبارہ ECC کی منظوری کے لیے پیش کیا جائے۔
اس موقع پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ECC کی جانب سے منظوری حکومت کے اس عزم کی عکاس ہے کہ ریکوڈک جیسے بڑے منصوبے کو عملی جامہ پہنایا جائے، جو بلوچستان کی معیشت میں انقلابی تبدیلی لا سکتا ہے اور ملک بھر کے عوام کے لیے دیرپا فوائد کا ذریعہ بنے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریکوڈک منصوبہ دنیا کے سب سے بڑے تانبے اور سونے کے غیر ترقی یافتہ ذخائر میں سے ایک کو فعال بنائے گا، جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، بنیادی ڈھانچے میں بہتری آئے گی اور پورے خطے میں طویل المدتی سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا۔
اشتہار