پاکستان سپر لیگ کے آئندہ ایڈیشن میں کتنی ٹیمز حصہ لیں گی؟ اعلان ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اگلے ایڈیشن میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی۔
پی سی بی حکام کے مطابق پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن میں حیدرآباد، میرپور خاص، فیصل آباد اور سیالکوٹ میں سے دو ٹیمیں ہوسکتی ہیں۔
پی سی بی حکام نے قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دی، چیئرمین پی سی بی اور سی ای او کی عدم موجودگی پر قائمہ کمیٹی نے برہمی کا اظہار کیا۔
پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو سلمان نصیر نے کمیٹی کو بتایا، پاکستان ٹیم کی حالیہ کارکردگی پر لوگ اسٹیڈیم نہیں آرہے، ہر فارمیٹ کیلئے الگ الگ ٹیمیں بنانے پر غور کیا جارہا ہے۔
دوسری جانب کہا گیا ہے کہ پاکستان کی ویمن ٹیم کرکٹ ورلڈکپ میں شرکت کے لیے بھارت نہیں جائے گی۔ چیمپئنز ٹرافی سے ڈھائی ارب روپے سے زائد کا منافع حاصل ہوا ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاکستان کا ملی نغمہ بھارت کے یوٹیوب چینلز پر نشر ہوگیا
نئی دہلی(نیوز ڈیسک)پاکستان کا ملی نغمہ بھارت کے یوٹیوب چینلز پر نشر ہونے پر صارفین نے مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
بھارت میں پاکستانی یوٹیوب چینلز بند کرنے کے ردعمل میں وزارت اطلاعت نے ٹیکنالوجی کے ذریعے پاکستانی ملی نغمہ بھارتی یوٹیوب چینلز پر چلوادیا۔
ملی نغمے میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، قومی عزم، دفاع وطن کے جذبے کی عکاسی کی گئی۔
پاکستانی ملی نغمہ بھارت میں یوٹیوب پر بطور اشتہار نشر ہورہا ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی اور صارفین نے اپنی ہی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
بھارتی عوام اپنے بیانیہ کی ناکامی پر بھارتی حکومت پر سوال اٹھا رہے ہیں۔
بھارت سچ کو جتنا بھی دبانے کی کوشش کرے، پاکستان کی آواز سرحدوں کے پار سنی جائے گی۔
مزیدپڑھیں:سیالکوٹ: بچے گھروں کے تالے توڑ کر وارداتیں کرنے لگے