لاہور: پولیس اہلکاروں نے تاجر کو اغواء کرکے تشدد کا نشانہ بنایا
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
لاہور میں محافظ ہی ڈکیت نکلے، پولیس اہلکاروں نے سندھ کے تاجر کو اغواء کرکے تشدد کا نشانہ بنایا اور مقابلے میں مارنے کی دھمکی دے کر ایک لاکھ روپے بھتہ لے لیا۔
29 اپریل کی رات ایبٹ روڈ پر ناکہ لگائے قلعہ گجر سنگھ پولیس کی محافظ فورس کے 5 باوردی اہلکاروں نے سکھر سے آئے تاجر مشتاق احمد کو گن پوائنٹ پر روکا اور اغواء کر کے ویرانے میں لے گئے۔
پولیس کے مطابق تاجر کو تشدد کا نشانہ بنایا اور پولیس مقابلے میں مارنے کی دھمکیاں دیں۔
بوٹ بیسن، شہریوں پر تشدد، مرکزی ملزم شاہ زین مری فرار، 7 محافظ گرفتارکراچی کراچی کے علاقے بوٹ بیسن پر 9 روز قبل شاہ زین.
سی سی ٹی وی میں دیکھا گیا کہ 2 باوردی اہلکار تاجر مشتاق احمد کو اپنی موٹرسائیکل پر بٹھا کر لے جا رہے ہیں، نیلا گنبد انارکلی پہنچ کر اہلکار بینک کے باہر کھڑے ہوگئے اور تاجر نے اے ٹی ایم سے رقم نکلوائی، رقم لینے کے بعد تاجر کو سڑک پر چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
تاجر کی درخواست پر تھانہ پرانی انارکلی پولیس نے محافظ فورس کے 5 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس حکام کے مطابق پانچوں ملزمان کی شناخت کرلی گئی ہے اور گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: تاجر کو
پڑھیں:
پنجاب حکومت گندم کی قمیتیں مقرر کرنے کے قانون پر عملدرآمد کرے، لاہور ہائیکورٹ
لاہور ہائیکورٹ نے گندم کی قمیت مقرر نہ کرنے سے متعلق درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے پنجاب حکومت کو قمیتیں مقرر کرنے سے متعلق بنائے گئے قانون پر عمل درآمد کا حکم دیا ہے۔
محکمہ زراعت کی گندم کے فی من اخراجات کی رپورٹ کو فیصلے کا حصہ بنایا گیا۔ عدالت عالیہ نے کہا محکمہ زراعت کی رپورٹ کے مطابق گندم کی فی من لاگت 3533 روپے ہے۔
عدالت عالیہ نے کہا سرکاری وکیل کے مطابق قیمتوں کے تعین کیلئے قانون بنا دیا گیا، سرکاری اداروں نے سیزن کے دوران آئین کے مطابق کردار ادا نہیں کیا، کم زمین والے اور ٹھیکے پر کاشتکاری کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ حکومتی اداروں نے اخراجات کو مدنظر رکھ کر فی من قیمت کا تعین نہیں کیا، سرکاری اداروں نے تسلیم کیا کہ گندم خوراک کا اہم جزو ہے۔
درخواست میں وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔ صدر کسان بورڈ نے گندم کی قمیت مقرر نہ ہونے پر 8 اپریل 2025 کو لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔