لاہور میں خواجہ سرا کے اندوہناک قتل کا مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
لاہور:
فیصل ٹاؤن میں خواجہ سرا کے قتل کا مقدمہ پولیس نے بھائی کی مدعیت میں درج کرلیا۔
پولیس کے مطابق 20 سالہ خواجہ سرا زمان عرف پلوشہ کو گلا کاٹ کر قتل کیا گیا، واقعہ ایل ڈی اے فلیٹس میں پیش آیا۔
پولیس نے لاش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کرکے تفتیش شروع کردی ہے، خواجہ سرا کو اس کے فلیٹ پر تیز دھار آلہ سے قتل کیا گیا۔
ایس ایچ او فیصل ٹاؤن افضال رؤف کا کہنا ہے کہ مقدمہ نامعلوم شخص کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے، پولیس کیمروں اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے ملزم کی تلاش کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: خواجہ سرا
پڑھیں:
لاہور؛ احتجاج کرنے پر رہنما جماعت اسلامی سمیت جمعیت کے متعدد کارکنان گرفتار
لاہور میں طلبہ کی گرفتاری پر احتجاج کرنے پر پولیس نے جماعت اسلامی کے رہنما سلمان بلوچ سمیت اسلامی جمعیت طلبہ کے متعدد کارکنان کو گرفتار کر لیا۔
احمد سلمان بلوچ کو تھانہ مسلم ٹاؤن پولیس نے گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا جبکہ اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے ناظم عبداللہ عباس سمیت 20 کارکنان بھی گرفتار کر لیے گئے۔
طلبہ پنجاب یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنان کی گرفتاری و مقدمات کے خلاف پرامن احتجاج کر رہے تھے۔
کارکنان کی گرفتاریوں پر اسلامی جمعیت طلبہ نے لاہور بھر میں احتجاج اور ریلیاں نکالیں، کارکنان نےانتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔