لاہور: خاتون و ڈرائیور کے قتل میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
لاہور کے علاقے باٹا پور میں پولیس نے خاتون اور اسکے ڈرائیور کے قتل میں ملوث تین ملزمان کو ایک سال بعد گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے پرانی دشمنی پر گزشتہ سال مقدس نامی خاتون اور اسکے ڈرائیور کو فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا۔
دہرے قتل کی اس واردات کے مرکزی ملزم شاہد وحید عباس عرف بودا سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پولیس کانسٹیبل کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد میں پولیس کانسٹیبل حاجی ولد جمن کے لرزہ خیز قتل کا معمہ حل کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث دو ملزمان کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق مقتول کانسٹیبل حاجی تھانہ سرسید کی حدود میں رہائش پذیر تھا، اور 26 جون کو اس کی جلی ہوئی لاش نارتھ کراچی کے علاقے سے ملی تھی۔