دیانت داری کی اعلیٰ مثال: پاکستانی معاون نے عراقی خاتون حاجن کا گم شدہ مہنگا فون واپس کردیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
مکہ کی روحانی فضا، جہاں لاکھوں حجاج کرام فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے دنیا بھر سے جمع ہوتے ہیں، پاکستانی معاونین (حج سپورٹ اسٹاف) اپنی لگن، ایمانداری اور ہمدردانہ خدمات کے ذریعے پاکستان کا نام روشن کرتے رہے ہیں۔
اگرچہ ان کا بنیادی فرض پاکستانی حجاج کی مدد کرنا ہے، لیکن معاونین مسلسل بین الاقوامی حجاج کی بھی مدد کررہے ہیں۔ حال ہی ایک پاکستانی معاون کو اپنی ڈیوٹی کے دوران ایک مہنگا موبائل فون ملا، جسے اس نے فوراً پاکستان حج مشن کے حوالے کردیا۔
یہ بھی پڑھیں ’پاکستانی عازمینِ حج کے لیے ہم وطن و ہم زبان طبی عملہ کا انتظام کسی نعمت سے کم نہیں‘
مدینہ ڈیپارچر سیل کے انچارج علی گوہر نے مالک کا پتا لگانے میں کامیابی حاصل کی، جو عراقی خاتون حاجن جنان رشید تھیں۔
مکہ کوآرڈینیٹر ذوالفقار خان نے فون عراقی حجاج کے گروپ لیڈر حمزہ خلیل صالح کو واپس کردیا، جو اسے وصول کرنے کے لیے ہفتے کے روز پاکستان حج مشن آئے۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے ذوالفقار خان نے معاون کی ایمانداری اور عہد کی پاسداری کی تعریف کی، انہوں نے معاون کی مثالی کارکردگی کے اعتراف میں نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا بھی اعلان کیا۔
کچھ دن پہلے ہی پاکستانی معاونین نے ایک بھارتی حاجی خاندان کی بھی مدد کی تھی جو حرم شریف میں راستہ بھٹک گیا تھا، اور انہیں ان کے گروپ سے دوبارہ ملا دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں پاکستانی معاونین حج نے حرم شریف میں بھارتی عازمین کی کیسے مدد کی؟
قابل ذکر بات یہ ہے کہ حج 2024 کے دوران ایک پاکستانی معاون آصف بشیر نے 44 افراد جن میں 17 بھارتی شہری بھی شامل تھے، کو منیٰ میں شدید گرمی سے بچا لیا تھا۔ ان کی بہادرانہ کارروائیوں کو سعودی اور بھارتی حکومت دونوں نے سراہا تھا۔ حتیٰ کہ بھارتی حکومت نے بھی آصف بشیر کو ان کی بہادری اور انسان دوست جذبے کے لیے بھارتی سول ایوارڈ کے لیے نامزد کیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاکستان حج معاون دیانتداری کی مثال مہنگا فون واپس وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان حج معاون دیانتداری کی مثال وی نیوز پاکستانی معاون کے لیے
پڑھیں:
بھارتی کرکٹر کیخلاف خاتون سے جنسی ہراسانی کے الزام میں مقدمہ درج
بھارتی کرکٹر یش دیال کیخلاف خاتون سے جنسی ہراسانی کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
بھارتی ٹیم کے ساتھ نیٹ بولر کی حیثیت سے وابستہ رہنے والے یش دیال پر غازی آباد سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے جنسی ہراسانی اور تشدد کے الزامات عائد کیے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق متاثرہ خاتون نے اترپردیش کے وزیراعلیٰ کے آن لائن شکایتی پورٹل پر شکایت درج کراتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یش دیال نے شادی کا وعدہ کیا لیکن بعد میں انکار کر دیا۔ خاتون کے مطابق دونوں کے درمیان گزشتہ پانچ سال سے قریبی تعلقات تھے۔
صرف آن لائن شکایت پر اکتفا نہ کرتے ہوئے، خاتون نے مقامی پولیس اسٹیشن میں بھی یش دیال کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کرایا ہے۔
مقدمے کے متن میں خاتون نے الزام لگایا ہے کہ یش دیال نے نہ صرف جذبات سے کھیلنے کے بعد پیچھے ہٹنے کی کوشش کی بلکہ انہیں جنسی طور پر ہراساں بھی کیا۔
اترپردیش حکومت نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو 21 جولائی تک مکمل انکوائری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
یش دیال انڈین پریمیئر لیگ میں رائل چیلنجر بنگلورو کی نمائندگی کرتے ہیں۔