پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر افسران کے تبادلے
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
علی ساہی : پنجاب کے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) میں صوبے بھر سے افسران و اہلکاروں کے بڑے پیمانے پر تبادلے جاری ہیں جس سے اضلاع اور یونٹس میں نفری کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق مختلف اضلاع اور یونٹس سے ایک ہزار کے قریب اے ایس آئیز سے لے کر انسپکٹرز کو سی سی ڈی میں تعینات کیا جا چکا ہے۔ حالیہ تبادلوں میں 63 سب انسپکٹرز اور 77 اے ایس آئیز کو سی سی ڈی بھجوایا گیا ہے۔
آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -جمعہ16 مئی , 2025
سی سی ڈی میں تبادلوں کے باعث فیلڈ، دفتری اور تھانوں کے معمولات بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، کیونکہ اضلاع اور یونٹس میں اہلکاروں کی تعداد کم ہو گئی ہے، جس سے انتظامی و تفتیشی کاموں میں تاخیر دیکھی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ تبادلے آئی جی پنجاب کے احکامات پر کیے جا رہے ہیں اور اس حوالے سے ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو نے باقاعدہ مراسلہ جاری کر دیا ہے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا بونیر میں بڑے پیمانے پر ہونیوالی اموات پر دلی رنج و غم کا اظہار
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا بونیر میں بڑے پیمانے پر ہونیوالی اموات پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔گورنر ہائوس پشاور تر جمان کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ بونیر میں 70 سے زائد اموات پردل رنجیدہ ہے،غیر معمولی موسمیاتی تبدیلی سے بونیر، باجوڑ اور دیگر اضلاع کو شدید نقصان پہنچا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے مشترکہ امدادی ہنگامی اقدامات فوری یقینی بنائیں۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن کو فی الفور افت زدہ قرار دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ کلاوڈ برسٹ کی وجہ سے صوبے کے مختلف اضلاع میں اس وقت انتہائی پریشان کن صورتحال ہے، خیبرپختونخوا کے عوام بونیر، باجوڑ، سمیت دیگر سیلابی علاقوں میں بھاری نقصانات پر غمگین ہے۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کندی کا کہنا ہے کہ اس وقت سب کو مل کر متاثرہ علاقوں کے عوام کی ہر ممکن امداد کرنی چاہیے۔