لاہور:

کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کاہنہ کے ساتھ مقابلے کے دوران خطرناک اشتہاری ملزم ہلاک ہوگیا۔

سی سی ڈی کاہنہ کے مطابق ملزم پولیس کو قتل، ڈکیتی اور وہیکل اسنیچنگ سمیت 100 سے زائد سنگین جرائم میں مطلوب تھا۔

سی سی ڈی کاہنہ کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر تھانہ کاہنہ کی حدود میں اشتہاری کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا۔ پولیس پارٹی کے پہنچنے پر ملزم محمد یسین اور اس کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس مقابلے کے دوران ملزم محمد یسین اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے موقع پر ہلاک ہوگیا۔ ہلاک ملزم کے دیگر ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔

ہلاک ملزم ساہیوال کا رہائشی تھا اور لاہور سمیت دیگر شہروں میں ڈکیتی، رابری اور چوری کی وارداتیں کرتا تھا۔ دیگر مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کینیڈا: ٹورنٹو کے قریب لارنس ہائٹس میں فائرنگ، 1 شخص ہلاک 6 زخمی

ٹورنٹو کے نواحی علاقے لارنس ہائٹس میں فائرنگ سے 1 شخص ہلاک جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔

کینیڈین میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مشتبہ شخص کے بارے میں پولیس نے معلومات ظاہر نہیں کیں۔

میئر ٹورنٹو اولیویا چاؤ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اس واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ فائرنگ کاواقعہ پریشان کن ہے۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ میرا دفتر ٹورنٹو پولیس اور مقامی کونسلر ڈپٹی میئر مائیک کول کے ساتھ رابطے میں ہے جو اس وقت جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور تحقیقات کر رہے ہیں۔

میئر ٹورنٹو اولیویا چاؤ نے یہ بھی لکھا کہ میں ٹورنٹو پولیس اور پیرامیڈک سروسز کا بر وقت ایک بہت ہی مصروف اور چیلنجنگ جگہ پر پہنچ کر اپنا کام کرنے کے لیے شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا کہ ٹورنٹو پولیس جلد ہی اس واقعے کی پیشرفت فراہم کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • کینیڈا: ٹورنٹو کے قریب لارنس ہائٹس میں فائرنگ، 1 شخص ہلاک 6 زخمی
  • لاہور؛ ایک ماہ کے دوران 60 وارداتیں کرنے والے ڈکیت پکڑے گئے
  • گوجرانوالہ: فائرنگ کے تبادلے میں 4 منشیات اسمگلر ہلاک
  • کراچی: جانوروں کا بیوپاری ڈکیتی مزاحمت پر زخمی
  • کراچی: ملیر جیل سے 216 قیدی فرار، شدید فائرنگ، ایک ہلاک، 3 ایف سی اہلکار زخمی
  • راولپنڈی: بین الصوبائی ڈکیت گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت ہلاک
  • تونسہ: پولیس سے مقابلے میں 4 دہشتگرد ہلاک
  • تونسہ: پولیس سے مقابلے میں 4 دہشت گرد ہلاک
  • شیخوپورہ: ڈاکوؤں کی پولیس وین پر فائرنگ، زیرِ حراست ملزم ہلاک