بنوں : مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ ترنگ قبرستان کے قریب پیش آیا، جب اہلکار بچوں کو اسکول چھوڑنے جا رہا تھا۔ جاں بحق اہلکار کی شناخت ابرار کے نام سے ہوئی جو انویسٹی گیشن برانچ میں تعینات تھا۔ ابرار صبح کے وقت معمول کے مطابق اپنے بچوں کو اسکول لے جا رہا تھا کہ نامعلوم مسلح افراد نے گھات لگا کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔واقعہ کے فورا بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے۔ پولیس حکام کے مطابق شہر بھر میں ناکہ بندیاں کر دی گئی ہیں اور ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ مقتول اہلکار کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی: گلشنِ معمار میں فائرنگ، پنکچر لگوانے والا پولیس اہلکار جاں بحق
—فائل فوٹوکراچی کے علاقے گلشنِ معمار میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔
ایس ایس پی ویسٹ طارق مستوئی نے نجی اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ واقعے میں 2 ہتھیار استعمال ہوئے، نائن ایم ایم اور 30 بور کا خول ملا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کار سواروں نے فائرنگ کی، جس سے اہلکار صدام کو 3 گولیاں لگیں۔ اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹ دی جاتی ہے۔
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں خیابانِ بخاری پر پولیس موبائل پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، واقعے کی جگہ سے گولیوں کے 11خول برآمد ہوئے ہیں۔
ایس ایس پی ویسٹ طارق مستوئی نے بتایا کہ شہید اہلکار صدام کا آبائی تعلق جیکب آباد سے تھا۔
پولیس کے مطابق شہید کانسٹیبل صدام حسین تھانہ گلشنِ معمار میں تعینات تھا، جو پنکچر کی دکان پر موٹر سائیکل کا پنکچر لگوا رہا تھا کہ کار میں سوار 4 نامعلوم افراد نے اس پر فائرنگ کر دی۔
پولیس نے بتایا ہے کہ شہید پولیس اہلکار کی لاش اسٹیڈیم روڈ پر نجی اسپتال منتقل کی گئی ہے۔
پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ مذکورہ اہلکار صدام کے قتل کے بعد رواں سال شہید پولیس اہلکاروں کی تعداد 14 ہو گئی۔