اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پری حج آپریشن مکمل
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
---فائل فوٹو
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پری حج آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کل 191 پروازیں روانہ ہوئیں، اسلام آباد ایئرپورٹ سے مجموعی طور پر 32 ہزار 196 عازمین حج روانہ ہو چکے ہیں۔
پی اے اے کے مطابق روٹ ٹو مکہ کے تحت 108 پروازوں سے 29 ہزار 603 عازمین روانہ ہوئے۔
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے منیجر آفتاب گیلانی کے مطابق 83 نجی اور شیڈول پروازوں سے 2 ہزار 593 عازمین فریضہ حج کی ادائیگی کےلیے سعودی عرب روانہ ہوئے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ
پڑھیں:
وزیراعظم سعودی عرب کا سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد ریاض سے لندن روانہ
ریاض(نیوز ڈیسک)وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف سعودی عرب کا سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد ریاض سے لندن روانہ ہو گئے۔ ایئرپورٹ پر ریاض کے نائب گورنر عزت مآب محمد بن عبد الرحمن بن عبد العزیز نے وزیراعظم کو پرتپاک الوداع کہا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی دعوت پر یہ دورہ کیا۔ سرکاری سطح پر اس دورے کو پاک سعودی تعلقات میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔