جنت مرزا حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے حجاز مقدس روانہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
پاکستان کی معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ڈیجیٹل کریئیٹر جنت مرزا اپنے خاندان کے ہمراہ مقدس فریضہ حج کی ادائیگی کےلیے سعودیہ عرب چلی گئیں۔
جنت مرزا نے روانگی سے قبل سادہ اور خوبصورت ہلکے نیلے عبایہ میں تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جبکہ ان کی بہن علیشبہ انجم نے بھی گہرے نیلے عبایہ میں تصاویر پوسٹ کیں۔
A post shared by Jannat Mirza (@jannatmirza_)
جنت مرزا فلم تیرے باجرے دی راکھی میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، ان کے انسٹاگرام پر 6.
جنت مرزا کی حج روانگی پر شیئر کی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں، جس پر مداحوں نے خوشی اور محبت کا اظہار کیا۔
ایک صارف نے لکھا بہت بہت مبارک ہو، اللّٰہ آپ کا حج قبول فرمائے اور آپ کی دعائیں قبول کرے، ایک اور صارف نے کہا آپ بہت پیاری لگ رہی ہیں۔
تاہم، سوشل میڈیا پر کچھ افراد کی جانب سے تنقیدی تبصرے بھی کیے گئے۔ ایک صارف نے طنز کرتے ہوئے کہا اللہ آپ کو ہدایت دے اور حج کے بعد میڈیا کی چمک دمک سے دور رکھے، ایک اور نے لکھا حج پر بھی میک اپ کا سہارا لینا ضروری تھا؟ کسی نے سوال کیا کہ کیا یہ سپانسرڈ حج ہے؟
Post Views: 4ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا
پڑھیں:
برطانیہ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی
برٹش کونسل پاکستان نے برطانیہ میں اعلیٰ تعلیم کے خواہشمند پاکستانیوں کو جلد از جلد درخواست جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ برٹش کونسل پاکستان کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ اگر پاکستانی طلباء نے حال ہی میں اپنے تعلیمی امتحانات کے نتائج حاصل کیے ہیں اور وہ برطانیہ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو فوری طور پر یو کے اسٹوڈنٹ ویزا کے لیے درخواست دیں۔ سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق برطانوی حکومت کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق طلباء کو ویزا کے لیے درخواست دینے میں تاخیر نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ درخواست دینے کے لیے، پاکستانی طلباء کے پاس یونیورسٹی کی طرف سے جاری کردہ CAS حوالہ نمبر ہونا چاہیے اور تمام ضروری دستاویزی ثبوت تیار ہوں۔ طلباء طالب علم ویزا کے لیے آن لائن gov.uk/student-visa پر درخواست دے سکتے ہیں۔ وقت پر درخواست دینے سے ویزا کے عمل میں تاخیر سے بچا جا سکتا ہے اور طلباء کو وقت پر اپنی پڑھائی شروع کرنے کی اجازت مل سکتی ہے۔