لاہور:

پولیس کے سمجھانے پر نا فرمان بیٹا ماں کے قدموں میں گر گیا۔

تفصیلات کے مطابق مصری شاہ تھانے میں ایک ماں نے بیٹے کی بدتمیزی کے خلاف درخواست جمع کرائی جس پر پولیس فوری بیٹے کو تھانہ لے آئی۔

ایس ایچ او مصری شاہ نے ماں اور بیٹے کے درمیان باہمی گفتگو کروائی اور ماں کے رضامند نہ ہونے پر بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا۔

ماں تو پھر ماں ہوتی ہے بیٹے کو سلاخوں کو پیچھے دیکھ کر تڑپ اٹھی اور پولیس سے بیٹے کو چھوڑنے کی درخواست کردی۔

خاتون نے پولیس سے کہا کہ میرے بیٹے کو چھوڑ دیں میں اسے معاف کرتی ہوں جس پر مصری شاہ پولیس کی جانب سے بیٹے کو سمجھایا گیا اور ماں سے معافی مانگنے پر بیٹے کو چھوڑ دیا گیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بیٹے کو

پڑھیں:

عید قربان سے قبل انوکھا کارنامہ، پنجاب پولیس10 سے زائد بکرے سونا ، نقدی لے اڑی

مومن آباد(اوصاف نیوز)عید قربان کے موقع پر پولیس کے مبینہ غیر قانونی اقدام نے شہریوں کو حیرت میں ڈال دیا۔ مومن آباد کی رہائشی مسمات بسمہ نے عدالت میں درخواست دائر کردی.

درخواست میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ایس ایچ او انور معراج کی سربراہی میں پولیس اہلکار وں نے بغیر وارنٹ گھر میں داخل ہوئے اور 10 سے زائد بکرے، سونا، نقدی اور دیگر سامان لوٹ کرفرار ہوگئے .

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ اہلخانہ کو ڈرا دھمکا کر پولیس نے قربانی کیلئے رکھے گئے گھر میں موجود بکرے بھی نہیں چھوڑے۔ عدالت نے پولیس کے اس رویئے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے افسوسناک قرار دیا اور ریمارکس دیئے کہ ’یہ عمل قانون سے انحراف اور شہریوں کی عزت پامال کرتا ہے۔‘

عدالت نے ڈی آئی جی ویسٹ کو حکم دیا کہ وہ ایس ایس پی رینک کے افسر سے انکوائری کرائیں اور یہ وضاحت پیش کریں کہ پولیس قانونی طور پر گھر میں داخل ہوئی یا نہیں، کیا نقصان ہوا اور بکرے کہاں گئے؟ عدالت نے ہدایت دی کہ عیدالاضحیٰ سے قبل انکوائری مکمل کی جائے اور رپورٹ 6 جون کو عدالت میں جمع کرائی جائے۔
پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بروزبدھ 28مئی 2025 موسم کی تازہ ترین صورتحال

متعلقہ مضامین

  • مغوی استاد کی بازیابی کیلئے اقدام کر رہے ہیں: بیرسٹر سیف
  • بیٹے کی والدین سے ناراضی، پولیس نے معاملہ کیسے حل کیا؟
  • شیخوپورہ: والدہ اور بھتیجی کو قتل کرنے کے بعد ملزم کی خودکشی
  • عید قربان سے قبل انوکھا کارنامہ، پنجاب پولیس10 سے زائد بکرے سونا ، نقدی لے اڑی
  • ایس ایچ او پولیس اہلکاروں کو لے کر شہری کے گھر سے 10 بکرے لے اڑا
  • یہ تفتیش بدنیتی پر مبنی ،پہلے جو گواہ اور ثبوت انہوں نے پیش کئے وہ عدالتوں نے نہیں مانے،عمران خان کے وکیل کےضمانت کی درخواست پر دلائل
  • غزہ میں اسرائیلی بمباری سے 9 بہن بھائی قتل
  • پاکستان کاانسانیت دوست اقدام، غلطی سے کنٹرول لائن عبورکرنیوالی بھارتی خاتون کو واپس بھیج دیا
  • پشاور: باپ کی فائرنگ سے بیٹا جاں بحق