پسند کی شادی نہ کروانے پر لڑکی اپنے ہی گھر میں چوری کرکے فرار
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
لاہور (نیوز ڈیسک)لاہور میں قصور کی رہائشی لڑکی پسند کی شادی نہ کروانے پر اپنے ہی گھر میں چوری کر کے فرار ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں لڑکی نے پسند کی شادی نہ کروانے پر اپنے ہی گھر کو لوٹ لیا جسے اب پولیس نے سامان سمیت گرفتار کرلیا ہے۔
چوکی چلڈرن اسپتال پولیس نے لڑکی کو سامان سمیت گرفتار کرلیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ قصور کی رہائشی لڑکی سے زیورات، نقدی و دیگر مسروقہ سامان برآمد ہوا ہے۔
مزیدپڑھیں:پنجاب یونیورسٹی : 12 اساتذہ کروڑوں کی اسکالرشپ لےکر فرار
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
نارووال: لڑکی کو ملنے کیلئے آنے والا نوجوان مبینہ طور پر قتل
---فائل فوٹوپنجاب کے شہر نارووال کے علاقے منڈی خیل میں لڑکی کو ملنے کے لیے آنے والا نوجوان مبینہ طور پر قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقتول کی لڑکی سے فون پر دوستی ہوئی تھی۔
مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول لڑکے کے والد کی مدعیت میں لڑکی اور اس کے ورثاء کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
کراچیسپر ہائی وے جنجھال گوٹھ میں لوڈو کھیلتے ہوئے...
پولیس کے مطابق مقتول کی لاش پوسٹمارٹم کےلیے اسپتال منتقل کردی گئی۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق مقتول کو زہر دیا گیا تھا جو دوران علاج دم توڑ گیا۔