حلیم عادل، راجا اظہر کی موجودگی میں پولیس موبائل کو آگ لگائی گئی، ڈی ایس پی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
ڈپٹی سپریٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) جمعہ دین نے حلیم عادل شیخ اور راجا اظہر کے خلاف بیان ریکارڈ کرادیا۔
مبینہ ٹاؤن کراچی میں پولیس موبائل نذر آتش کرنے کے مقدمے میں حلیم عادل شیخ، راجا اظہر و دیگر کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
مدعی مقدمہ ڈی ایس پی جمعہ دین نے عدالت کے روبرو بیان ریکارڈ کرایا اور موقف اختیار کیا کہ حلیم عادل شیخ اور راجا اظہر کی موجودگی میں پولیس موبائل کو آگ لگائی گئی۔
اس پر عدالت نے استفسار کیا کہ کیا ملزمان کی شناخت پریڈ کرائی گئی ہے؟ اس پر ڈی ایس پی نے کہا کہ حلیم عادل شیخ کی تصویر واٹس ایپ پر دیکھ کر پہچانا۔
دوران سماعت وکیل صفائی نے کیس پراپرٹی سیل شدہ حالت میں جمع نہ کرائے جانے پر اعتراض کیا اور کہا کہ تفتیشی افسر نے 2 یو ایس بی کیس پراپرٹی بنائی تھیں، کیس پراپرٹی سیل نہ ہونے سے شفافیت پر اثر پڑتا ہے۔
عدالت نے وکیل صفائی کے اعتراض پر تفتیشی افسر سے جواب طلب کرلیا اور مقدمے کی مزید سماعت 15 مئی تک ملتوی کردی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: حلیم عادل شیخ ڈی ایس پی
پڑھیں:
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود، اب ہیڈ کوچ بننے کے خواہشمند
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر اور موجودہ اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے درخواست دینے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔
کرکٹ تجزیہ کار ساجد صادق کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں اظہر محمود نے کہا کہ میں پاکستان کے ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے ضرور درخواست دوں گا۔
مزید پڑھیں: ’وہ ایک مسخرا ہے‘، جیسن گلیسپی کی ہیڈ کوچ عاقب جاوید پر کڑی تنقید
اظہر محمود ماضی میں پاکستان ٹیم کے بؤلنگ کوچ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں، انہوں نے اپنے تجربے اور عزم کا اظہار کرتے ہوئے اس اہم عہدے کے لیے دلچسپی ظاہر کی ہے۔
اظہر محمود کا کہنا ہے کہ وہ اپنی درخواست جلد جمع کرائیں گے اور امید رکھتے ہیں کہ ان کے تجربے اور مہارت کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں یہ ذمہ داری سونپی جائے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے 4 مئی تک ہیڈ کوچ کے لیے درخواستیں طلب کی ہوئی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اظہر محمود پاکستان کرکٹ بورڈ پاکستان کرکٹ ٹیم ہیڈ کوچ