عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور، پولیس کو گرفتاری سے روک دیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما عالیہ حمزہ کی عبوری ضمانت منظور کرکے پولیس کو ان کی گرفتاری سے روک دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں جج عرفان حیدر نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف فروری میں ریلی اور ریاست مخالف نعرے لگانے کے مقدمے کی سماعت کی۔
پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ کا کہنا ہے کہ یہاں گرفتاری پہلے مقدمہ بعد میں درج ہوتا ہے۔
عدالت نے پولیس کو عالیہ حمزہ کی گرفتاری سے روک دیا۔
عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض 17 مئی تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: عالیہ حمزہ کی
پڑھیں:
کیچ، کمسن بچے کی عدالت میں پیشی پر ہیومن رائٹس کمیشن کا اظہار تشویش
ایچ آر سی پی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تربت کی انسدادِ دہشتگردی کی عدالت میں بچے کو دہشتگردی کے الزام میں پیش کیا جانا تشویشناک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان کے ضلع کیچ کی عدالت میں کمسن بچے کی پیشی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایف آئی آر کا جائزہ لینے اور ذمہ داران کے احتساب کا مطالبہ کیا ہے۔ ایچ آر سی پی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تربت کی انسدادِ دہشتگردی کی عدالت میں بچے کو دہشتگردی کے الزام میں پیش کیا جانا تشویشناک ہے۔ بچے پر انسانی حقوق کے کارکن کی تقریر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ ایچ آر سی پی نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر جاری بیان میں کہا کہ انسداد دہشتگردی قوانین کا ایسا غلط استعمال بچوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے بچے پر عائد الزامات فوری واپس لیے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بچے پر ایف آئی آر کا جائزہ لے کر اس خطرناک حد تک پہنچنے کے ذمہ داران کا احتساب کیا جائے۔