یاجوج ماجوج نے پی ٹی آئی ورکرز کے گھروں میں جو توڑ پھوڑ کی ان کی ٹریننگ مکمل ہو گئی ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور اپوزیشن لیڈر عمرایوب کا کہنا ہے کہ یاجوج ماجوج نے پی ٹی آئی ورکرز کے گھروں میں جو توڑ پھوڑ کی اب ان کی ٹریننگ مکمل ہو گئی ہوگی، امید ہے اب یہ ویگو ڈالوں پر بمب بارود لوڈ کرکے ہندوستان کے ٹینکوں کے ساتھ ٹکرائیں گے اور وہاں پہ ہمیں جوہر دکھائیں گے یہ کتنے بہادر ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بھارت کو للکارا اور کہا کہ ہم حملہ پہلے کریں گے اور سوچیں گے بعد میں جب کہ شہباز شریف نے انڈیا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے، انڈیا جنگی مشقیں کر رہا ہے لیکن شہباز شریف نے تقریر کی کہ پاکستان اس واقعے میں ملوث نہیں ہے، بھارت کو جو امیسج جانا چاہے تھا وہ نہیں گیا حالاں کہ ہمیں واضح پیغام دینے ہوگا کہ اگر انڈیا نے ادھر آنے کی کوشش کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا، ہم اپنے نیوکلیئر پروگرام سے جواب دیں گے، اگر انڈیا نے کسی ہمارے علاقے میں حملہ کیا تو اس علاقے میں آنے والے جنگی جہازوں کو تباہ کرکے دم لیں گے۔(جاری ہے)
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ ملک کی صورتحال دیکھیں محب وطن شہریوں پر مقدمات بنائے گئے ہیں، ہمارے لیڈر عمران خان سمیت دیگر اسیران جیلوں میں ہیں وہ جیلوں میں کیوں ہیں ان کی ایک غلطی ہے؟ عمران خان، بشریٰ بی بی، شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ، سالار خان کاکڑ کل رہا ہوئے ان تمام قیدیوں کا گناہ ہے کہ انہوں نے پاکستان اور جمہوریت کیلئے آواز اٹھائی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ پاکستان نے یوکرائن کو 85 کروڑ ڈالر کے شیل بیچے، وزارت دفاع نے اس سوال کا جواب دینے سے انکار کردیا کہ یہ خفیہ راز ہے جو ساری دنیا کو معلوم ہے لیکن یہ رجیم اسے خفیہ رکھنا چاہتی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں جناح ہاؤس سمیت دیگر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کی سماعت ہوئی جہاں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب اور پی ٹی آئی رکن پنجاب اسمبلی حافظ فرحت عباس کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی گئی، اے ٹی سی عدالت کے جج منظر علی گل نے عبوری ضمانتوں پر سماعت کی، عمر ایوب نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔ دوران سماعت پراسکیوٹر نے مؤقف اپنایا کہ ’جناح ہاؤس سمیت دیگر مقدمات کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں ہے‘، جج اے ٹی سی نے استفسات کیا کہ ’کیا ملزمان شامل تفتیش ہوئے ہیں اور تفتیش مکمل ہے؟‘، عمر ایوب کے وکیل نے جواب دیا کہ ’ہم متعدد بار شامل تفتیش ہوچکے ہیں‘، جج نے کہا کہ ’تفتیش مکمل ہونے کی حد تک ہم ریکارڈ دیکھ لیتے ہیں‘، اس کے ساتھ ہی عدالت نے عبوری ضمانتوں میں 26 مئی تک توسیع کردی اور آئندہ سماعت پر مقدمات کا ریکارڈ طلب کرلیا گیا۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔ ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔