بھارت پہلے تفتیش اور پھرالزام تراشی کرے: چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
ویب ڈیسک : چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے بھارتی الزام تراشیوں پر کہا ہےکہ بھارت پہلے تفتیش پھرالزام تراشی کرے۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیر کے مسئلے کو دنیا سے چھپا نہیں سکتالہٰذا پہلگام واقعے سے متعلق بھارت پہلے تفتیش پھرالزام تراشی کرے۔
دوسری جانب گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ مودی سرکار پاکستان کا پانی بند کرنا چاہتی ہے۔
پرائیویٹ ہسپتال ،لیب،مارکیز سمیت11کیٹگریزکوٹیکس نیٹ میں شامل کرنیکافیصلہ
انہوں نے مزید کہا کہ قوم کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں، ہماری افواج ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پاکستان تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقا کو شکست دے کر سیریز بھی جیت لی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے جنوبی افریقا کوشکست دے کر میچ اور سیریز اپنے نام کرلی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 4 وکٹ سے مات دی اور 3 میچوں کی سیریز 2-1 سے جیت لی ہے۔
پاکستان نے جنوبی افریقا کا 140 رنز کا ہدف 6 وکٹ کے نقصان پر 19 اوورز میں حاصل کرلیا۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے وہئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 139 رنز بنائے۔ریزا ہینڈریکس34، کپتان ڈونون فریرا 29 اور ڈیوالڈ بریوس21 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔
میچ کے آغاز سے پاکستانی بولنگ لائن جنوبی افریقی بیٹرز پر حاوی رہی، پہلے ہی اوور میں شاہین آفریدی نے 2 وکٹ لے لی۔ شاہین آفریدی نے میچ میں مجموعی طور پر 3 وکٹ لیں۔ فہیم اشرف اور عثمان طارق نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔