سچ سامنے لانے پر بھارت بوکھلاہٹ کا شکار، ایکسپریس نیوز کے فیس بک پیج پر پابندی لگادی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
کراچی:
ایکسپریس نیوز کی جانب سے سچ سامنے لانے پر بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا اور بھارت بھر میں ایکسپریس نیوز کے فیس بک پیج پر پابندی لگادی۔
بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے واقعے کے بعد حقائق سامنے لانے پر ایکسپریس نیوز کا فیس بک پیج پر پابندی لگادی ہے۔
فیس بک کے نوٹیفکیشن میں کوئی ٹھوس وجہ نہیں بتائی گئی ہے تاہم کہا گیا ہے کہ قانونی بنیاد پر شکایت کے باعث ایکسپریس نیوز کے فیک پیج تک رسائی محدود کردی گئی ہے اور یہ درخواست انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق مقامی قوانین کے تحت کی گئی تھی۔
مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے واقعے کے بعد بھارت نے پاکستان کے وزیراعظم کا یوٹیوب چینل، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا یوٹیوب چینل اور ایکس اکاؤنٹ سمیت متعدد کھلاڑیوں اور فن کاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندی لگا دی تھی۔
بھارت نے پہلگام واقعے کے بعد پاکستان پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد پاکستانی میڈیا نے بھارت کے جھوٹے بیانیے کا پردہ چاک کردیا تھا اور واقعے سے متعلق حقائق سامنے لانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی تھی اور اس فہرست میں ایکسپریس نیوز سب سے آگے ہے۔
ایکسپریس نیوز نے پہلگام واقعے کے بعد حقیقت پر مبنی رپورٹنگ کی اور بھارت کے بے بنیاد الزامات اور پروپیگنڈے کی حقیقت آشکار کردی ہے اور صحافت کے معروضی اصولوں کی پیروی کرتے ہوئے بھارتی جنگی جنون کے مختلف پہلو دنیا کے سامنے لائے۔
بھارت سے ایکسپریس نیوز کی سچ پر مبنی رپورٹنگ ہضم نہیں ہوئی اور پاکستان کی میڈیا انڈسٹری کے سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والے فیس بک پیچ ‘ایکسپریس نیوز ‘ پر بھارت میں پابندی عائد کردی ہے۔
ایکسپریس نیوز بھارتی حکومت کی اس مذموم حرکت کے باوجود سچ دنیا کے سامنے لاتا رہے گا اور بھارت کا پاکستان دشمن چہرہ دنیا کو دکھاتا رہے گا۔
واضح رہے کہ بھارت نے اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان اور سابق کپتان بابراعظم کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی بھارت میں بند کردیا ہے، اسی طرح پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم لاہور قلندرز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بھارت میں بند کردیا گیا ہے۔
بھارت نے پاکستان کے خلاف کھیل کے میدان میں دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلگام واقعے کے بعد پی ایس ایل کی لائیو اسٹریمنگ بھی معطل کردی تھی اور بھارت میں موجود کرکٹ کے مداحوں کو پی ایس ایل کے میچوں سے محروم کردیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایکسپریس نیوز واقعے کے بعد سامنے لانے اور بھارت بھارت میں پر پابندی بھارت نے فیس بک
پڑھیں:
بھارت: اسپتال میں خواتین ڈاکٹرآپس میں گتھم گتھا ہوگئیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے اسپتال میں ڈیوٹی کے معاملے پر خواتین ڈاکٹرآپس میں گتھم گتھا ہوگئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق برسا منڈا میڈیکل کالج کے لیبر روم میں ڈیوٹی اوقات کے تنازع پر 2انٹرن ڈاکٹروں نے مبینہ طور پر ایک خاتون ڈاکٹر پر حملہ کیا۔ واقعے کے بعد اسپتال میں شدید ہنگامہ برپا ہوگیا اور جھگڑے کی وڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔ کالج انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جھگڑا لیبر روم ڈیوٹی کے معاملات سے شروع ہوا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں انٹرن ڈاکٹروں کو خاتون ڈاکٹر کو دھکے دیتے اور حملہ کرتے دیکھا گیا، جب کہ نرسنگ اسٹاف نے انہیں بچانے کی کوشش کی۔