بھارت میں وزیراعظم شہباز شریف اور آئی ایس پی آر کے سوشل میڈیا چینل بھی بند
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
بھارت میں پاکستانیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا سلسلہ جاری، وزیراعظم شہباز شریف اور آئی ایس پی آر کے سوشل میڈیا چینل بھی بند کردیے گئے۔
بھارت کی شکایت پر وزیراعظم کے سوشل میڈیا چینل سے کاکول میں ان کے خطاب کی ویڈیو بھی ہٹادی گئی، وزیراعظم نے اپنے خطاب میں پہلگام حملے کی غیر جانبدار تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کی تھی۔
پاکستان کے معروف انگریزی روزنامے دی نیوز کے سوشل میڈیا اکاونٹس، جیو نیوز کے خصوصی سیگمنٹ سچوئیشن روم کے اینکر مبشر ہاشمی اور پی ایس ایل کی فرنچائز لاہور قلندرز کے سوشل میڈیا اکاونٹس بھی بھارت میں بند کردیے گئے۔
اس سے پہلے بھارت میں ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پر دنیا بھر میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے مقبول ترین پاکستانی نیوز چینل ’جیو نیوز‘ اور جیو گروپ کے دو مزید چینلز ’ہنسنا منع ہے‘ اور ’جیو سوپر‘ کو بھی ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پر بند کیا جا چکا ہے۔
اداکارہ ماہرہ خان اور ہانیہ عامر سمیت کئی پاکستانی فنکاروں اور ایتھلیٹ ارشد ندیم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بھارت میں بند کیے جاچکے ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے سوشل میڈیا بھارت میں
پڑھیں:
وزیراعظم کی آج سعودی ولی عہدسے اہم ملاقات طے
وزیراعظم شہباز شریف آج (بدھ)سعودی عرب کے ایک روزہ دورے پرجائیں گے،وہ اس دورے میں سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کریں گے اس ملاقات میں قطر پرا سرائیلی حملے سے پیدا ہونے والی صورتحال اور عرب اسلامی ممالک کے سربراہان کی سربراہی کانفرنس میں ہونے والے فیصلوں اور اعلامیہ سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت کی جائے گی۔ذ رائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اس ملاقات میں امریکہ میں یو این جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اپنی مجوزہ ملاقات کے حوالے سے بھی مشاورت کریں گے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دورے میں وزیراعظم کےہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ،وزیر دفاع خواجہ محمد آصف ، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی بھی شریک ہوں گے۔
Post Views: 6