پہلگام حملے نے کشمیر کی سیاحت کی صنعت کو متاثر کیا ہے، عمر عبداللہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
وزیراعلٰی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ سیاحت صرف ایک صنعت نہیں ہے بلکہ کشمیر کی شناخت اور معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور اسے بحال کرنا ہر ایک کی ذمہ داری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی عمر عبداللہ نے ایک بار پھر پہلگام حملے اور جموں و کشمیر پر اس کے اثرات پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی ریاست گجرات کے دورے پر گئے عمر عبداللہ نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ اگرچہ 22 اپریل کو پہلگام حملے نے سیاحت کی صنعت کو متاثر کیا ہے، لیکن کشمیر اب بھی سیاحوں سے خالی نہیں ہے۔ عمر عبداللہ جموں و کشمیر میں سیاحت کو دوبارہ فعال کرنے کے مقصد سے گجرات کے دورے پر ہیں۔ اس دوران انہوں نے کیوڈیا میں اسٹیچو آف یونٹی اور نرمدا ڈیم کا دورہ کیا اور احمد آباد میں سابرمتی ریور فرنٹ اور اٹل پل پر صبح کی سیر کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
عمر عبداللہ نے صحافیوں سے بات چیت میں اعتراف کیا کہ 22 اپریل کو پہلگام میں دہشتگردانہ حملے کے بعد ریاست میں سیاحت کو بڑا دھچکا لگا، اس حملے میں گجرات، مہاراشٹرا اور کرناٹک کے 26 سیاح مارے گئے، جس کی وجہ سے وادی میں خوف کا ماحول ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس حقیقت سے آنکھیں بند نہیں کر سکتے کہ سیاحت کے مصروف موسم کے آغاز میں اس حملے نے سب کچھ بدل دیا، لوگ راتوں رات کشمیر چھوڑ گئے۔ حالانکہ عمر عبداللہ نے یہ بھی واضح کیا کہ کشمیر مکمل طور پر خالی نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاحتی صنعت سے وابستہ لوگ مایوسی سے نہیں بیٹھے ہیں بلکہ سیاحوں کو دوبارہ ریاست کی طرف راغب کرنے کی ہر ممکن کوشش جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماتا ویشنو دیوی اور امرناتھ یاترا کے لئے لاکھوں عقیدتمند کشمیر پہنچ چکے ہیں، ہم یہ پیغام دینے کے لئے گجرات آئے ہیں کہ کشمیر اب بھی ایک محفوظ اور خوبصورت سیاحتی مقام ہے۔ اپنے گجرات دورے کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسٹیچو آف یونٹی اور سابرمتی ریور فرنٹ جیسے ماڈل جموں و کشمیر میں بھی اپنائے جا سکتے ہیں۔ عمر عبداللہ نے بتایا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ملک کے دیگر حصوں سے لوگ خوف کے بجائے اعتماد کے ساتھ کشمیر آئیں۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ سیاحت صرف ایک صنعت نہیں ہے بلکہ جموں و کشمیر کی شناخت اور معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور اسے بحال کرنا ہر ایک کی ذمہ داری ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ عمر عبداللہ نے کہ سیاحت کیا کہ
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کی دوحہ میں اردن کے شاہ عبداللہ سے ملاقات
فوٹو پی آئی ڈیوزیراعظم شہباز شریف کی دوحہ میں اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات ہوئی۔
وزیراعظم ہاؤس کے اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے قطر پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی، اس موقع پر اسرائیلی اقدام کو خطے میں امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش قرار دیا گیا۔
وزیراعظم ہاؤس کے اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور اردن نے اسرائیلی اقدامات کے خلاف مسلم دنیا کے اتحاد پر زور دیا۔
اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن اور استحکام کے لیے قریبی مشاورت پر اتفاق کیا۔