لاہور شہر میں چینی نایاب، قیمت بھی کنٹرول سے باہر
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
لاہور شہر میں چینی نایاب ہونے کی وجہ سے قیمت بھی کنٹرول سے باہر ہو گئی ہے۔نجی ٹی وی نے مارکیٹ ذرائع کے حوالے سے کہا کہ گلی محلوں کی دکانوں پر آج بھی چینی نہیں مل رہی ہے۔چینی عام مارکیٹ میں 200 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے. چینی کی کمی کی وجہ سے شکر کی قیمت میں بھی 20 روپے اضافہ کر دیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کے دباؤ پر چند بڑے دکان دار چینی 173 روپے فی کلو کے حساب سے بیچ رہے ہیں۔ عام مارکیٹ میں چینی 200 سے 220 روپے تک فروخت ہو رہی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار
کراچی:انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی ریکارڈ کی گئی ہے تاہم اوپن مارکیٹ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے ترسیلات زر کی ترغیبی اسکیم جاری رکھنے سے انفلوز بڑھنے کے امکانات، طویل دورانیے کے بعد عالمی مارکیٹ میں پاکستانی بانڈز پریمیم پر ٹریڈ ہونے کے رحجان کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو بھی ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔
بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے سستے لاگت کے مزید قرض لینے اور ادائیگیوں کی صلاحیت بڑھنے کے علاوہ گورنر اسٹیٹ بینک کی جولائی 2026 تک زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 3ارب ڈالر کے اضافے کی پیش گوئی کے سبب انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر کی قیمت کم ہوئی۔
کاروبار کے دران ایک موقع پر ڈالر کی قیمت 28پیسے کی کمی سے 282روپے 67پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن اس دوران سپلائی بڑھتے ہی درآمدی نوعیت کی طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر اس سطح پر برقرار نہ رہ سکی۔
دن کے اختتام پر ڈالر 8 پیسے کی کمی سے 282روپے 87پیسے کی سطح پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 285روپے 50پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
خیال رہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بلیک مارکیٹ ٹریڈنگ، فارن کرنسی کی غیرقانونی ایکس چینج کرنے والوں، حوالہ ہنڈی اور اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جیسے عوامل بھی زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں پر اثرانداز رہے ہیں۔