سٹی 42: سرکاری ملازمین کی امیدوں پر پانی پھر گیا ، حکومت نے جی پی فنڈ پر شرح منافع میں کمی کرکے سرکاری ملازمین   پر تلوار چلا دی 
مالی سال 2024-25 کیلئے شرح 12.46 فیصد مقرر کی گئی ، جی پی فنڈ میں سرکاری ملازمین کو کم منافع ملے گا،وفاقی وزارتِ خزانہ نے جی پی فنڈ کی شرحِ منافع کم کر دی
شرح کم ہونےسے ملازمین کی سالانہ آمدنی پر منفی اثر پڑے گا ،سرکاری ملازمین کو پچھلے سال کے مقابلے میں کم منافع ملے گا
2022-23 میں شرح 14.

22 فیصد، 2023-24 میں 13.97 فیصدرہی،2024-25کیلئے 12.46 فیصد  کرنے سے  ملازمین کی آمدنی میں کمی کا خدشہ ہے 

پاکستان نے بھارتی لوک سبھا میں آپریشن سندور سے متعلق بیانات کو مسترد کردیا

واضح رہے سرکاری ملازمین  جی پی فنڈ کی آمد ن پر توقعات قائم کیے ہوتے ہیں ۔ اور ریٹائرمنٹ یا دوران  ملازمت جب انہیں پیسوں کی ضرورت محسوس ہوتی ہے تو وہ جی پی فنڈ نکلوا کر اپنی ضروریات پوری کرلیتے ہیں ۔ جی پی فنڈ کی شرحِ  منافع کم ہونے سے ان کی امیدوں پر پانی پھر گیا ہے اور اب سرکاری ملازمین کو جی پی فنڈ توقعات سے کم ملے گا
 

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سرکاری ملازمین جی پی فنڈ کی

پڑھیں:

حیدرآباد ، محکمہ تعلیم کے ملازمین سراپا احتجاج ، بھوک ہڑتال جاری

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)تعلیم محکمہ حیدرآباد میں تعینات چھوٹے ملازمین کو 28ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف ہفتے کے روزبھی حیدرآباد پریس کلب کے سامنے تادم مرگ بھوک ہڑتال جاری رہی۔ احتجاج کی قیادت گلاب رند، اسد ملکانی، سید معظم علی شاہ اور دیگر رہنمائوں نے کی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ 2021میں محکمہ تعلیم حیدرآباد کے لوئر اسٹاف کی خالی آسامیوں کے اشتہارات اخبارات میں شائع کیے گئے تھے، جن کے لیے درخواستیں جمع کرانے کے بعد 2022میں انٹرویوز لیے گئے اور 2023میں آفر آرڈر جاری کرتے ہوئے مختلف اسکولوں میں 669امیدواروں کو ملازمتیں دی گئیں۔ تاہم 27ماہ گزرنے کے باوجود ان کی تنخواہیں جاری نہیں کی گئیں، جو غریب ملازمین کے معاشی قتل کے مترادف ہے۔انہوں نے بتایا کہ وہ محکمہ تعلیم سمیت سندھ حکومت کو متعدد درخواستیں دے چکے ہیں، مگر تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی۔ مظاہرین نے اعلان کیا کہ وہ تنخواہیں ملنے تک بھوک ہڑتال جاری رکھیں گے۔ انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے اپیل کی کہ 27ماہ سے رکی ہوئی تنخواہیں فوری طور پر جاری کی جائیں اور ملازمین کو انصاف فراہم کیا جائے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں کھجور کی سالانہ پیداوار میں حیرت انگیز اضافہ، کروڑوں ڈالرز کا منافع
  • نیشنل لیبر فیڈریشن خیبر پختونخوا وسطی کا اجلاس
  • روس میں فیکٹری ملازم کو تمام ملازمین کی تنخواہیں غلطی سے وصول، واپس کرنے سے انکار
  • شامی صدر نے سرکاری ملازمین کی مہنگی گاڑیاں ضبط کرنے کا حکم دے دیا
  • حیدرآباد ، محکمہ تعلیم کے ملازمین سراپا احتجاج ، بھوک ہڑتال جاری
  • سرکاری ملازمین کیلئے رینٹل سیلنگ کا نیا ریٹ جاری
  • وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ: سرکاری ملازمین کے ہاؤس رینٹ سیلنگ میں 85 فیصد اضافہ منظور
  • سرکاری ملازمین کیلیے ہاؤس رینٹ سیلنگ میں بڑے اضافے کی منظوری
  • وفاقی ملازمین کے ہائوس رینٹ سیلنگ میں 85 فیصد اضافہ منظور
  • سرکاری ملازمین کیلیے رہائشی مکانات کے کرایوں کی حد میں نمایاں اضافہ