کانگریس کے سینیئر لیڈر نے کہا کہ روس، جو برسوں سے ہندوستان کا قریبی اتحادی رہا ہے، اب مایوس ہو کر پاکستان کیساتھ اہم منصوبے شروع کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس نے وزیراعظم نریندر مودی کی خارجہ پالیسی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت امریکہ کے دباؤ میں آ کر روس سے سستا تیل خریدنے سے پیچھے ہٹ رہی ہے، جو ہندوستان کے مفاد کے خلاف ہے۔ پارٹی نے کہا کہ امریکہ کے آگے ہتھیار ڈالنا نہ تو "اچھے دنوں" کی علامت ہے اور نہ ہی یہ کسی خودمختار قوم کی خارجہ پالیسی سے میل کھاتا ہے۔ کانگریس کے سینیئر لیڈر پون کھیڑا نے آج ایکس پر سلسلہ وار پوسٹس میں اس معاملے کو اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اس وقت پاکستان کو تیل فراہم کر رہا ہے اور دوسری طرف ہندوستان کو اپنے روایتی اتحادی روس سے تیل خریدنے سے روک رہا ہے۔

انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کے اچھے دن اگر آئے ہیں تو وہ ہندوستان کے لئے نہیں بلکہ پاکستان کے لئے آئے ہیں۔ پون کھیڑا نے دعویٰ کیا کہ مودی امریکہ کے کہنے پر روس سے تیل خریدنا بند کر رہے ہیں، جبکہ امریکہ خود ہندوستان کے دشمن ملک پاکستان کے ساتھ تیل کا معاہدہ کر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پر صرف 19 فیصد ٹیرف عائد ہے، جبکہ ہندوستان پر اب بھی 25 فیصد ٹیرف اور غیر اعلانیہ اقتصادی جرمانے لاگو ہیں۔ کانگریس لیڈر نے مزید کہا کہ روس، جو برسوں سے ہندوستان کا قریبی اتحادی رہا ہے، اب مایوس ہو کر پاکستان کے ساتھ اہم منصوبے شروع کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس اب پاکستان کے ساتھ ایک بڑی ریلوے لائن پر کام کر رہا ہے، اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ہندوستان نے اپنے دیرینہ شراکت دار کو کس طرح ناراض کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی حکومت ملک کی خودمختاری اور اسٹریٹجک مفادات کو قربان کر کے امریکہ کی خوشنودی حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ پون کھیڑا نے کہا کہ یہ کیسی خارجہ پالیسی ہے جہاں دشمن ملک کو رعایتیں دی جا رہی ہیں اور اپنے مفادات قربان کئے جا رہے ہیں۔ کانگریس لیڈر نے اپنی بات کا اختتام ایک طنزیہ جملے سے کیا کہ عقلمند کے لئے اشارہ کافی ہے اور احمق کے لئے تو بینائی بھی کافی نہیں۔ کانگریس نے حکومت سے سوال کیا کہ اگر پاکستان کو امریکہ سے رعایتیں مل سکتی ہیں، تو ہندوستان کیوں پیچھے ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت واضح کرے کہ اس نے روس سے تیل کی خریداری کیوں روکی اور کیا یہ فیصلہ ملک کے اقتصادی مفاد میں ہے یا کسی دباؤ کا نتیجہ۔ پارٹی نے حکومت کی شفافیت اور خارجہ پالیسی کی سمت پر بھی سوالات اٹھائے اور کہا کہ ہندوستان کو اپنے مفاد میں آزادانہ فیصلے لینے چاہئیں، نہ کہ کسی طاقتور ملک کے کہنے پر۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ خارجہ پالیسی پاکستان کے روس سے تیل امریکہ کے کر رہا ہے کیا کہ کے لئے

پڑھیں:

وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم نے بھارتی پارلیمنٹ میں نریندر مودی کے خطاب اور اپوزیشن کے سوالات پر بھی گفتگو کی اور کہا کہ مودی حکومت کو اس کی اپنی اپوزیشن آڑے ہاتھوں لے رہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو عالمی سطح پر پذیرائی، مودی کو سفارتی تنہائی ملی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ٹرمپ کی بھارتی حکومت بارے 29 مرتبہ بیان دینے پر خصوصی گفتگو کی۔ وزیراعظم نے پنجابی میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ مودی دے سینے تے ٹھیک مونگ دل ریا اے، وزیراعظم شہباز شریف کے دلچسپ جملے پر کابینہ ارکان میں قہقہے بلند ہو گئے۔ شہباز شریف نے بھارتی پارلیمنٹ میں نریندر مودی کے خطاب اور اپوزیشن کے سوالات پر بھی گفتگو کی اور کہا کہ مودی حکومت کو اس کی اپنی اپوزیشن آڑے ہاتھوں لے رہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو عالمی سطح پر پذیرائی، مودی کو سفارتی تنہائی ملی۔

شہباز شریف نے ملک بھر میں بارشوں اور سیلابی صورت پر امدادی سرگرمیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 7 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، خلیجی ممالک کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں نیشنل آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) پالیسی 2025ء کی منظوری دی گئی، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے انسداد منشیات انسپکٹر کی تقرری کا فیصلہ کیا گیا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں حج پالیسی 2026ء کابینہ نے ترمیم کے ساتھ منظور کی، کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے فیصلوں کی بھی توثیق کر دی۔ اجلاس کے دوران کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے 17 اور 25 جولائی کے فیصلوں کی بھی توثیق کر دی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • جنگ کے دوران پتہ چلا کہ ڈیجیٹل میڈیا بہترین ہتھیار ہے، بلاول بھٹو زرداری
  • نریندر مودی اور نرملا سیتارمن کے علاوہ سب کو معلوم ہے کہ ہندوستان ایک مردہ معیشت ہے، راہل گاندھی
  • بھارت کو اب چین، امریکہ، پاکستان کے سیاسی چیلنجوں کا مقابلہ کرنا ہوگا، کانگریس
  • مودی دنیا بھر میں گھومتے ہیں، دوست بناتے ہیں اور ہمیں سیز فائر و ٹیرف جھیلنا پڑتا ہے، پرینکا گاندھی
  • وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
  • اگر نریندر مودی ٹرمپ کو جھوٹا کہیں گے تو پوری سچائی سامنے آجائے گی، راہل گاندھی
  • ملک ٹرمپ سے نریندر مودی کی دوستی کا خمیازہ بھگت رہا ہے، کانگریس
  • بھارت کا پرالے میزائل کا تجربہ، پاکستان کا کون سا جدید ہتھیار منہ توڑ جواب دے گا؟
  • بھارت کا پرلے میزائل کا تجربہ، پاکستان کا کون سا جدید ہتھیار منہ توڑ جواب دے گا؟