مون سون کا چھٹا سپیل کب شروع ہو گا؟، پی ڈی ایم اے پنجاب نے الرٹ جاری کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز

لاہور(سب نیوز)پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون بارشوں کے چھٹے سپیل کا الرٹ جاری کر دیا۔الرٹ کے مطابق 5 اگست سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید مون سون بارشوں کی پیشگوئی ہے، بارشوں کے باعث 5 اگست سے دریائے چناب اور جہلم میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔
پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبہ بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری کیا جس میں مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاوالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد میں بارش کی پیشگوئی ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، اور اوکاڑہ میں بارش کی پیشگوئی ہے۔پی ڈی ایم اے نے ڈیرہ غازی خان، بھکر، بہاولپور، خانیوال، پاکپتن، وہاڑی، لودھراں، مظفرگڑھ اور راجن پور میں بھی بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔
ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے صوبہ بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب نے سول ڈیفنس، ریسکیو و متعلقہ اداروں کو پیشگی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی اور بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے پیش نظرمتعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپیپلزپارٹی شوق سے نہیں مجبوری میں حکومت کے ساتھ ہے،گورنر پنجاب سلیم حیدر پیپلزپارٹی شوق سے نہیں مجبوری میں حکومت کے ساتھ ہے،گورنر پنجاب سلیم حیدر امریکی سفارت خانے نے پاکستان کیساتھ تجارتی معاہدے کو بڑی کامیابی قرار دیدیا ایرانی صدر 2روزہ دورے پر اعلی سطح وفد کے ہمراہ کل پاکستان پہنچیں گے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے ملک گیر تحریک چلانے کا عندیہ دیدیا برٹش ایشیائی کمیونٹی کے لیے قابلِ فخر لمحہ، عطا الحق کو 10ملین میل پروجیکٹ کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا گیا، ہاوس آف لارڈز.

.. نواز شریف، مریم نواز سے یو اے ای کے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پی ڈی ایم اے پنجاب نے الرٹ جاری کر دیا کی پیشگوئی

پڑھیں:

محکمہ موسمیات نے آج رات سے 19 ستمبر تک مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات نے آج رات سے 19 ستمبر تک مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی۔ اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارشیں بھی برس سکتی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات بحیرہ عرب سے درمیانی شدت کی مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونگی جس سے خیبرپختونخوا میں 16 ستمبر سے 19 ستمبر کے درمیان دیر چترال کوہستان شانگلہ بونیر مالاکند کوہاٹ سمیت مختلف مقامات پر وقفہ وقفہ سے گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 15 سے 19 ستمبر کے دوران کشمیر میں راولا کوٹ، ہٹیاں بالا، کوٹلی، بھمبر، میر پور اور ملحقہ علاقوں میں تیز بارش برس سکتی ہے جبکہ گکگت بلتستان میں دیا میر استور غذر سکردو گلگت گانچھےاور شگر میں بارش برسے گی۔اسلام اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں 16 سے 19 ستمبر کے دوران راولپنڈی، اٹک، جہلم، منڈی بہاوالدین، گجرات، لاہور، فیصل آباد، قصور، شیخوپورہ، سمیت وسطی پنجاب کے چند علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران پنجاب کے کچھ مقامات پر موسلا دھار بارش بھی برس سکتی ہے۔سندھ کے بیشتر مقامات پر موسم گرم اور خشک جبکہ ساحلی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

پاکستان نے پاک بھارت میچ میں مصافحہ کرنے سےمنع کرنے والے میچ ریفری کو اپنی ہوم سیریز سے بھی نکالنے کے لیے خط لکھ دیا

مزید :

متعلقہ مضامین

  • محکمہ موسمیات کی بارشوں کے 11ویں سپیل کی پیش گوئی
  • مزید بارشوں کی پیشگوئی، پنجاب میں مون سون کا 11واں اسپیل جاری
  • بارشوں اور سیلاب سے بھارتی پنجاب میں فصلوں کو بڑے پیمانے پر نقصان
  • مون سون بارشوں کے 11 ویں سپیل کا آغاز، ایبٹ آباد اور دیگر علاقوں میں طوفانی بارش
  • پنجاب میں مون سون کا 11واں اسپیل، کن شہروں میں بارش کا امکان؟
  • مون سون کے 11 ویں سپیل کا آج سے آغاز، شدید بارشوں کی پیشگوئی
  • محکمہ موسمیات  کا ڈینگی سے متعلق الرٹ جاری ،عوام سے محتاط رہنے کی اپیل  
  • محکمہ موسمیات نے آج رات سے 19 ستمبر تک مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی
  •  10 بڑے شہروں میں ڈینگی پھیلنے کا الرٹ جاری
  • پنجاب: مون سون بارشوں کے 11ویں اسپیل کا الرٹ جاری