ریلوے میں خوشگوار تبدیلی دیکھنے کو ملی، پاک بزنس ایکسپریس کی افتتاحی تقریب سے وزیراعظم کا خطاب
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
تصویر سوشل میڈیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے نے کہا ہے کہ ریلوے اسٹیشن آکر خوشی ہوئی، ایک خوشگوار تبدیلی دیکھنے کو ملی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پاک بزنس ایکسپریس کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ عام مسافروں کے لیے ٹرین کی تزین و آرائش بہتر انداز میں کی گئی، اشرافیہ نہیں عام آدمی کیلئے شاندار سفری سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ٹکٹ کا پرانا نظام ختم کرکے جدید ڈیجیٹائز سسٹم متعارف کرایا گیا، صاحب حیثیت لوگوں کیلئے بزنس کلاس، برتھ، کچن اور ڈائننگ کی سہولتیں ہیں۔
انھوں نے کہا کہ یورپی ریلوے کی طرز پر پاکستان بزنس ایکسپریس کی تزین و آرائش کی گئی، پی ڈی ایم دور میں سعد رفیق نے ریلوے کو بہتر انداز میں چلانے کی کوشش کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ سعد رفیق نے اراضی واگزار کرانے اور ریلوے اسٹیشنز بہتر بنانے پر کئی بار بریفنگ دی، سابق وزیر ریلوے سعد رفیق کو بھی خدمات پر کریڈٹ دیا جانا چاہیے۔
انھوں نے کہا کہ ریلوے کا پبلک ٹرانسپورٹ سے متعلق دنیا میں کلیدی کردار ہے، ریلوے کو ٹھیک کرنے کی ذمے داری حنیف عباسی کو سونپی، ریلوے کی بہتری سے متعلق میرا خواب شرمندہ تعبیر ہوتا نظر آ رہا ہے۔
وزیراعظم نے کہا ریلوے میں مثبت تبدیلی دل کو بھاتی ہے، پہلا قدم ہے، ابھی بہت منزلیں طے کرنی ہیں، ملک کے دیگر شہروں کی ٹرینوں کو بھی اسی طرز پر چلانا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے جنگ میں بھارت کو تاریخی شکست دی، جنگ میں فتح کے بعد عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند ہوا۔ فوج نے دلیری اور مہارت کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کیا، تینوں مسلح افواج نے بھرپور تیاری کے ساتھ بھارت کا مقابلہ کیا، امریکی صدر ٹرمپ نے کئی بار کہا کہ انہوں نے جنگ رکوائی۔
وزیراعظم نے کہا یہ پاکستان کی سفارتی کامیابی کی زندہ جاوید مثال ہے، بھارت کے خلاف کامیابی سے جنگ جیتی ہے، افواج پاکستان نے بہادری کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کیا۔
انھوں نے کہا ایئر فورس نے ہندوستان کا مقابلہ کیا، آج پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے عزت دی ہے، ابھی سفر بہت لمبا ہے، پاکستان کو معاشی میدان میں ٹیم ورک کے ذریعے کامیابی ملی ہے، منہگائی اور پالیسی ریٹ میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ مل کر سی پیک ٹو پر کام کر رہے ہیں، امریکا کے ساتھ تعلقات بہتر کر رہے ہیں، صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کروایا، یہ ہماری بڑی سفارتی کامیابی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم نے کہا کا مقابلہ کیا انھوں نے کہا نے کہا کہ کے ساتھ
پڑھیں:
پاکستان بزنس فورم کا وزیراعظم سے ڈالر کو فوری کنٹرول کرنے کا مطالبہ
ایک بیان میں چیف آرگنائزر پاکستان بزنس فورم احمد جواد نے کہا کہ ملکی قرض کی ادائیگی پر 3 کھرب روپے کا اضافی بوجھ پڑرہا ہے، یہ رقم عوامی فلاح و بہبود اور انفراسٹرکچر پر خرچ کی جاسکتی ہے، شرح سود میں کمی سے پاکستانی برآمدات کو عالمی منڈیوں میں جگہ ملے گی اسلام ٹائمز۔ چیف آرگنائزر پاکستان بزنس فورم احمد جواد نے وزیراعظم سے ڈالر کو فوری طور پر کنٹرول کرنے کا مطالبہ کر دیا اور کہا کہ ڈالر کو مصنوعی طریقے سے کنٹرول کیا جارہا ہے، معاشی اشاریوں کے مطابق ڈالر 260 روپے کا ہونا چاہیئے۔ چیف آرگنائزر پاکستان بزنس فورم احمد جواد نے کہا کہ معیشت 283 روپے پر نہیں چل سکتی، اصل ریلیف تب ہی آئیے گا جب روپیہ مضبوط ہوگا، مہنگائی 4 فیصد، کنزیومر پرائس انڈیکس 3 فیصد پر آگیا، شرح سود 11 فیصد رکھنا غیر منطقی ہے، اگلی مانیٹری پالیسی میں شرح سود کم ازکم 9 فیصد پر لائی جائے، حکومت 50 کھرب روپے کے ملکی قرض پر 11 فیصد سود ادا کررہی ہے، جو سالانہ مہنگائی کی شرح 5 سے 6 فیصد زیادہ ہے۔
احمد جواد نے کہا کہ ملکی قرض کی ادائیگی پر 3 کھرب روپے کا اضافی بوجھ پڑرہا ہے، یہ رقم عوامی فلاح و بہبود اور انفراسٹرکچر پر خرچ کی جاسکتی ہے، شرح سود میں کمی سے پاکستانی برآمدات کو عالمی منڈیوں میں جگہ ملے گی، آئی ایم ایف بھی شرح سود مہنگائی کی شرح کے قریب رکھنے کا مطالبہ کرتا ہے، صرف ٹیکسٹائل سے کام نہیں چلے، برآمدات بڑھانے کیلئے نئے سیکٹر ڈھونڈنا ہوں گے، کاروباری طبقہ مایوس ہے، پالیسی ساز پیداواری شعبے کو نظر انداز کررہے ہیں، توقع ہے 30 جولائی کو مانیٹری پالیسی اجلاس میں حقیقت پسندانہ موقف اپنایا جائیگا۔