لاہور:

اقبال ٹاؤن پولیس نے لڑکی کو اغوا کرنے کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

سی ایم پنجاب مریم نواز کے احکامات کے مطابق اقبال ٹاؤن پولیس عورتوں کے تحفظ کے لیے متحرک ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق اقبال ٹاؤن پولیس نے 15 کی کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کو اغوا ہونے سے بچا لیا، ملزم انعام رسول نے لڑکی کو چاقو کے زور پر مین بلیوارڈ سے اغوا کرنے کی کوشش کی۔

ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے بتایا کہ ملزم انعام جعلی نکاح نامہ بنا کر رخسار کو حراساں اور بلیک میل کرتا تھا، ملزم انعام کو سی سی ٹی وی ویڈیو میں لڑکی کے ساتھ زور زبردستی کرتے دیکھا جا سکتا ہے، ملزم انعام کو چاقو سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایس پی اقبال ٹاؤن نے ایس ایچ او اقبال ٹاؤن عامر شہزاد اور پولیس ٹیم کو شاباش اور تعریفی اسناد دیے۔ انہوں نے کہا کہ عورتوں کو اغواء، تشدد، اور حراساں کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اقبال ٹاؤن لڑکی کو کو اغوا

پڑھیں:

راولپنڈی؛ جادو ٹونے کیلیے 7سالہ بچی کی قبر کی بےحرمتی کرنے والا شخص گرفتار

راولپنڈی:

دھمیال پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے 7 سالہ بچی کی قبر کی بے حرمتی کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

دھمیال کے علاقے میں 7 سالہ بچی کی قبر کے قریب سے کفن ملنے کے واقعے پر اہم پیشرفت ہوئی۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ملزم نے جادو ٹونے کے لیے بچی کی قبر کو کھودا اور پھر دوبارہ قبر تیار کی۔

واقعے کی اطلاع پر پولیس نے فوری رسپانڈ کرتے ہوئے قبر کشائی کروائی تھی، بظاہر لاش کی بے حرمتی کے شواہد سامنے نہیں آئے تاہم فرانزک رپورٹس کی روشنی میں حتمی تعین ہو سکے گا۔

قبر کشائی کے بعد فرانزک شواہد حاصل کیے گئے تھے اور ملزم کی گرفتاری ایک چیلنج تھا، جس کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔

پولیس نے انتھک محنت سے ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلی جنس ذرائع استعمال کر کے ملزم کو گرفتار کیا، فرانزک رپورٹس اور تفتیش کی روشنی میں ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق قبیح اور گھناؤنے فعل میں ملوث ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • موٹروے پولیس کی کارروائی، حفاظتی باڑ اور درخت چوری کرنے والا ملزم گرفتار
  • شادی کے نام پر کم عمر لڑکی کو گھر سے بھگانے اور ایک ماہ تک زیادتی کرنے والا مشہور ٹک ٹاکر گرفتار
  • کراچی، 15 سالہ لڑکی کا مبینہ اغوا، گرفتار ملزم سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج
  • لاہور میں کم سن بچی کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتاری کے دوران زخمی ہو گیا
  • لاہور‘ 14 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا اوباش ملزم گرفتار
  • لاہور: بچی کو ہراساں کرنے والا ملزم نازک حصے پر گولی لگنے سے زخمی
  • لاہور: 14 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا اوباش ملزم گرفتار
  • لاہور: پولیس اہلکاروں کی جانب سے شہری کے اغوا کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا
  • راولپنڈی؛ جادو ٹونے کیلیے 7سالہ بچی کی قبر کی بےحرمتی کرنے والا شخص گرفتار
  • لاہور، اغوا کے دو روز بعد نوجوان کی لاش جھاڑیوں سے برآمد