Jang News:
2025-05-31@19:34:02 GMT

لاہور: نشئیوں نے بھکاری کو قتل کردیا

اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT

لاہور: نشئیوں نے بھکاری کو قتل کردیا

— فائل فوٹو

لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں نشئیوں نے بھکاری کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق بھیک مانگنے کے دوران جھگڑے پر مقتول کو بلیڈ مار کر قتل کیا گیا جس کے بعد نشئی افراد موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس نے مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کےلیے اسپتال بھجوا دی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

لاہور: شاپنگ مال کے سامنے فائرنگ کرنے والا شخص زخمی حالت میں گرفتار

—فائل فوٹو

لاہور میں شاپنگ مال کے سامنے فائرنگ کرنے والے شخص کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کرنے والا شخص اہم شخصیت کی بھتیجی کا خاوند ہے، ملزم فائرنگ کر کے فرار ہوا تو پولیس نے پیچھا شروع کردیا، فائرنگ کرنے والے ملزم نے خود کو بھی گولی مار کر زخمی کر لیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کی شناخت عدنان بٹ کے نام سے ہوئی ہے اور وہ ماڈل ٹاؤن کا رہائشی ہے۔

دوسری جانب گرفتار شخص کے والد عارف بٹ نے کہا کہ پولیس پیچھا کرتی ہوئی ماڈل ٹاؤن پہنچی اور گھر کے اندر بیٹے پر فائر کیا، میرے بیٹے کا دماغی توازن خراب ہے۔

پولیس نے کہا کہ تحقیقاتی ٹیمیں ملزم سے تفتیش کر رہی ہیں، حقائق جلد سامنے آ جائیں گے۔

فائرنگ کے واقعہ کا مقدمہ تھانہ سرور روڈ میں دہشت گردی سمیت مختلف دفعات کے تحت درج ہے، مقدمہ تھانہ سرور روڈ کے ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن مطابق نامعلوم کار سوار اندھا دھند فائرنگ کر رہا تھا، ملزم نے پولیس کو اپنی طرف آتا دیکھ کر فائرنگ کر دی، سرکاری گاڑی پر 2 فائر بھی لگے۔

مقدمے میں کہا گیا ہے کہ پولیس ملزم کی گاڑی کا تعاقب کرتے ہوئے ماڈل ٹاؤن پہنچ گئی، ملزم فائرنگ کرتا ہوا مکان کے اندر بھاگا اور اندر جا کر دوبارہ فائرنگ کر دی، پولیس پارٹی نے بالائی منزل پر پہنچ کر ملزم کو قابو کیا، ملزم کی اپنی فائرنگ سے اس کی ایڑھی پر گولی لگی، ملزم کے قبضے سے پستول، گولیاں، پمپ ایکشن اور چھرا ملا۔2

متعلقہ مضامین

  • لاہور میں پولیس اہلکار نے ساتھیوں کے ساتھ ملکر 23 سالہ بیوی کو مبینہ طور پر قتل کردیا
  • لاہور: شاپنگ مال کے سامنے فائرنگ کرنے والا شخص زخمی حالت میں گرفتار
  • دبئی میں ہوٹل سے 41 پیشہ ور بھکاری گرفتار؛ لاکھوں کی نقدی بھی برآمد
  • شمالی وزیرستان: بیوی نے فائرنگ کر کے دوسری شادی کرنے پر شوہر کو قتل کردیا
  •  دوسری شادی کرنے پر بیوی نے فائرنگ کر کے شوہر کو قتل کردیا
  • لاہور ،بھکاری کو چھری کے وار کر کے قتل کر دیا گیا
  • سانگھڑ: پوتے نے دادا کو سر پر سریا مار کر قتل کر دیا
  • حسن علی کی والدہ سے پرس چھیننے والا ملزم گرفتار
  • ملتان، معروف تاجر و سیاسی رہنماء ملک حسنین بوسن کی اغوا کے بعد لاش برآمد، مقدمہ درج