لاہور پولیس کو چیکنگ کے دوران اخلاقیات کا دامن نہ چھوڑنے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
لاہور:
پنجاب پولیس نے ناکوں پر تعینات افسران اور اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ چیکنگ کے دوران اخلاقیات کا دامن ہرگز ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کی زیرنگرانی ڈویژن بھر میں مختلف مقامات پر اسپیشل ناکوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے ناکوں کا سرپرائز دورہ کیا اور ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو چیکنگ کے حوالے سے الرٹ و ضابطہ اخلاق بتائے۔
انہوں نے بتایا کہ اسٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنے کے لئے سپیشل ناکہ جات کا انعقاد کیا گیا ہے، انہوں نے ڈولفن اور ابابیل اسکواڈ کو بھی چیک الرٹ اور بریف کیا۔
ایس پی نے ناکہ جات پر مامور جوانوں کو بریفنگ دی اور حوصلہ افزائی کی جبکہ اس دوران ڈویژن میں تمام سپیشل ناکہ بندیوں پر متعلقہ سرکل افسر، اور ایس ایچ اوز بھی موجود تھے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ گاڑیوں اور مشکوک موٹر-سائیکلوں کو اچھی طرح چیکنگ کے بعد جانے کی اجازت دی جائے اور دوران چیکنگ اخلاقیات سے پیش آیا جائے۔ ایس پی نے کہا کہ لاوارث سامان اور مشکوک افراد کی نقل و حرکت کے بارے فوری اطلاع سینئر کو دیں جبکہ دوران چیکنگ اخلاقیات کا دامن ہرگز ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔
انہوں نے ہدایت کی کہ تمام تر حفاظتی اقدامات کو اپناتے ہوئے فرائض منصبی سر انجام دیں۔ ایس پی نے کہا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت موجود ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چیکنگ کے انہوں نے ایس پی
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔