ملائیشیا میں ہاتھی کا بچہ اپنی ماں کے ساتھ سڑک عبور کرنے کی کوشش کے دوران حادثے میں ہلاک ہو گیا جب کہ  حادٖثے کے بعد سامنے آنے والی المناک ویڈیو نے لوگوں کے دل موم کردیے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر زیر گردش  ویڈیو کو سڑک پر گزرتی ہوئی ایک گاڑی سے ریکارڈ کیا گیا، اس میں دکھایا گیا کہ ہلاک ہاتھی کی ماں نے اپنا سر گاڑی پر ٹکا رکھا ہے جیسا کہ وہ اپنے بے حرکت بچے کو گاڑی کے نیچے سے نکالنے کے لیے زور لگا رہی ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق حادثہ ایسٹ ویسٹ ہائی وے پر رات 2 بجے کے قریب پیش آیا، ہاتھی کو ٹکر مارنے والا ٹرک مرغیوں کی نقل و حمل کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔ پیراک وائلڈ لائف پروٹیکشن اینڈ نیشنل پارکس ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر  یوسف شریف نے کہا کہ ایجنسی کو تقریباً 3.

30 بجے حادثے کے بارے میں مطلع کیا گیا۔

رپورٹ  کے مطابق انہوں نے کہا کہ ایک نر ہاتھی جس کی عمر 5 سال بتائی جاتی ہے اس وقت ہلاک ہو گیا جب وہ سڑک پار کرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ اس دوران ایک ٹرک سے ٹکرا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اپنے عملے کو اس مقام پر تعینات کردیا گیا تاکہ مادہ ہاتھی کی نگرانی کی جاسکے اور اسے پکڑ کر محفوظ علاقے میں منتقل کیا جا سکے۔"

 

رپورٹ کے مطابق حادثے کے بعد ہلاک ہاتھی کی ماں مشتعل ہو گئی اور غصے میں ٹرک کے اگلے حصے کو نقصان پہنچایا تاہم ڈرائیور محفوظ رہا۔

واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد لوگوں نے ہتھنی کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ ایک ماں کے لیے کتنے دکھ کی بات ہے، وہ اپنے بچے کا انتظار کر رہی ہے لیکن وہ گاڑی کے نیچے سے نہیں نکل رہا، اس کے پاس ماں کا دل ہے حالانکہ وہ ایک جانور ہے۔

ایک اور شہری نے کہا کہ یہ ایسا ہے جیسے ہاتھی کی ماں امید کر رہی ہے کہ اس کا بچہ ابھی زندہ ہے،  یہ افسوسناک واقعہ مدرز ڈے  پر پیش آیا۔

A baby Elephant has been killed by a lorry whilst attempting to cross the East-West Highway near Gerik, Perak.

Moments later, its mother emerged from the forest, displaying visible distress and refusing to leave her baby's side.

No mother should have to suffer like this.

????… pic.twitter.com/7BaW4NpgM3

— PROTECT ALL WILDLIFE (@Protect_Wldlife) May 11, 2025

 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے مطابق کہا کہ

پڑھیں:

بابر اعظم نے بین الاقوامی کرکٹ میں 15 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرلیا

بابراعظم انٹرنیشنل کرکٹ میں 15 ہزار رنز مکمل کرنے والے 5ویں قومی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف 3 میچوں کی ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں اپنے کیریئر کے 15ہزار بین الاقوامی رنز مکمل کر کے کرکٹ کے ممتاز کلب میں شمولیت اختیار کرلی ہے، یہ میچ فیصل آباد کے اقبال کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بابراعظم کی 31ویں سالگرہ، ’ہر دور کا ایک اسٹار ہوتا ہے اور ہمارا اسٹار بابر اعظم ہے‘

بابراعظم اب انضمام الحق، یونس خان، محمد یوسف اور جاوید میانداد کے ساتھ 5ویں پاکستانی بیٹر بن گئے ہیں جنہوں نے یہ سنگ میل عبور کیا ہے، سابق کپتان انضمام الحق کے نام 20 ہزار 541 رنز ہیں جو 547 اننگز میں آئے، جبکہ یونس خان نے 17 ہزار 790، محمد یوسف17ہزار 134 اور جاوید میانداد 16 ہزار 213 رنز بنائے۔

بابر اعظم نے 372 اننگز میں 15 ہزار 4 رنز مکمل کیے اور یوں پاکستان کرکٹ میں اپنا ایک اور اہم کارنامہ درج کروا لیا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: رضوان و شاہین کی تنزلی، بابراعظم نمبر 2 پر

انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 4 ہزار 366، ٹی 20 انٹرنیشنلز میں 4 ہزار 302 اور ون ڈے کرکٹ میں 6 ہزار 330 سے زائد رنز بنائے ہیں، بابر اعظم کے انٹرنیشنل کریئر میں 31 سنچریاں اور 104 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

15ہزار رنز we news انضمام الحق بابراعظم جاوید میانداد محمد یوسف یونس خان

متعلقہ مضامین

  • جنوبی وزیرستان: دہشت گردوں کا کیڈٹ کالج وانا پر حملہ، بارود سے بھری گاڑی ٹکرادی، دو خوارج ہلاک
  • روس میں فوجی ہیلی کاپٹر تباہ، 5 افراد ہلاک، حادثے کی ویڈیو وائرل
  • روسی ہیلی کاپٹر کی ناکام لینڈنگ، ہولناک ویڈیو منظرِ عام پر
  • روس میں ہیلی کاپٹر تباہ ہونے سے پہلے دو حصوں میں ٹوٹ گیا، 5 افراد ہلاک
  • ملائیشیا کے قریب روہنگیا مہاجرین کی کشتی ڈوب گئی، 7 ہلاک، سینکڑوں لاپتا
  • راولپنڈی؛ خاتون کو ہراساں کرنے کی وائرل ویڈیو، ملزم گرفتار
  • بابر اعظم نے بین الاقوامی کرکٹ میں 15 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرلیا
  • بھارتی جارجیت کے دوران پاکستان کیساتھ کھڑے ہونے پر آذربائیجان اور ترکیہ کا شکرگزار ہوں: شہباز شریف
  • نیلم منیر شادی کے بعد شوہر کیساتھ پہلی بار منظر عام پر آگئیں، ویڈیو وائرل
  • گھوٹکی : پولیس رینجرز آپریشن، 9 ڈاکو ہلاک، اہلکار شہید،2زخمی