لاہور پولیس عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ لینے اڈیالہ جیل پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
راولپنڈی (نیوز ڈیسک)بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پولی گرافک ٹیسٹ کے لیے لاہور پولیس اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔
ذرائع کے مطابق لاہور پولیس کی ٹیم ڈی ایس پی آصف جاوید کی سربراہی میں بانی پی ٹی آئی سے تفتیش کےلیے اڈیالہ جیل پہنچی۔
ذرائع نے بتایا کہ تفتیشی ٹیم میں انسپکٹر محمد اسلم، انسپکٹر محمد عالم اور انسپکٹر محمد ارحم سمیت پنجاب فارنزک یونٹ کے عابد ایوب بھی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق پولیس تفتیشی ٹیم 9 مئی کے کیسز میں عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ کرے گی۔
مہنگائی کی شرح 6 دہائیوں کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے، گورنر اسٹیٹ بینک
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
9مئی مقدمات؛بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک ٹیسٹ کرانے سے انکار
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 9مئی مقدمات میں پولی گرافک ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ تفتیشی ٹیم بانی پی ٹی آئی کے 9مئی کیسز میں پولی گرافک ٹیسٹ کیلئے آئی تھی، بانی پی ٹی آئی نے پولی گرافک ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا،بانی پی ٹی آئی نے وکلا کی عدم موجودگی میں ٹیسٹ کیلئے شامل تفتیش ہونے سے انکار کیا۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ جیل عملہ بانی پی ٹی آئی کو سیل میں بلانے کیلئے گیا لیکن وہ نہ آئے،لاہور پولیس کی 11رکنی پولیس ٹیم اڈیالہ جیل سے واپس باہر آ گئی ۔
پاک بھارت ڈی جی ایم اوزکے درمیان سیزفائر کے بعد چوتھا رابطہ
مزید :