اگر بھارت نے پانی روکا تو چینی ٹیکنالوجی سے بھارتی ڈیم تباہ کریں گے، محمد عارف WhatsAppFacebookTwitter 0 20 May, 2025 سب نیوز

کیلیفورنیا(آئی پی ایس)تحریکِ انقلاب پاکستان کے بانی محمد عارف نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف بھارت کی کسی بھی ممکنہ جارحیت، سازش یا آبی دہشتگردی کی صورت میں پاکستان کی عوام، افواج اور نظریاتی قیادت متحد ہو کر دشمن کو منہ توڑ جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کوئی فلمی آئٹم نہیں، بلکہ ایک زندہ و بیدار قوم ہے جو جذبۂ جہاد، سائنسی مہارت، اور ایٹمی طاقت سے لیس ہے۔
اپنے ایک بیان میں محمد عارف نے کہا کہ بھارت اگر پاکستان کے پانی پر ناجائز قبضے یا بہاؤ کو روکنے کی کوشش کرتا ہے، تو اسے یہ سمجھ لینا چاہیے کہ پاکستان کے پائلٹس اور دفاعی ماہرین چینی ٹیکنالوجی کے ساتھ مل کر دشمن کے ڈیموں کو تباہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔
“بھارت سن لے: پاکستان آئس کریم نہیں، نہ ہی کوئی بولی وڈ فلم ہے، بلکہ یہ ایک عملی قوم ہے جس کے پاس جذبۂ جہاد ہے، ٹیلنٹ ہے، اور کئی قابلِ نقل ایٹمی ہتھیار موجود ہیں۔


محمد عارف نے کہا کہ اگرچہ ملک میں سیاسی، معاشی اور سماجی چیلنجز موجود ہیں، لیکن جب بھی دشمن نے پاکستان پر حملہ یا سازش کی، پوری قوم ایک ہو جاتی ہے۔ “ہم ہر حال میں افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، کیونکہ ہمارا وجود، ہمارے خواب، ہماری نسلیں سب کچھ پاکستان سے وابستہ ہے۔”
محمد عارف نے بھارت کے اندرونی حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آر ایس ایس، بی جے پی اور شیوسینا کا ہندوتوا ایجنڈا صرف اقلیتوں کے لیے خطرہ نہیں بلکہ بھارت کے وجود کے لیے بھی زہر قاتل ہے۔ انہوں نے کہا کہ خالصتان، کشمیر، سات مشرقی ریاستیں، اور جنوبی بھارت دہلی کی غلامی کے خلاف بغاوت کے دہانے پر ہیں۔ ان علاقوں کو زبردستی 1947 میں بھارت میں شامل کیا گیا۔ خالصتان اور حیدرآباد کی حیثیت وہی ہے جو کشمیر کی ہے سب پر قبضہ کیا گیا۔”
محمد عارف نے کہا کہ پاکستان جنگ نہیں چاہتا، مگر اگر جنگ مسلط کی گئی تو دنیا کو ایک بار پھر مسلمان قوم کی قوت کا اندازہ ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے مسلمانوں، انصاف پسند اقوام اور کمیونسٹ نظریات رکھنے والے ممالک کا فرض ہے کہ وہ بھارت کی توسیع پسندی اور جنگی جنون کو روکے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم امن چاہتے ہیں، مگر کمزوری نہیں۔ اگر بھارت نے جنگ مسلط کی تو یہ آخری جنگ ثابت ہو سکتی ہے اور یہ جنگ بھارت کے ٹکڑے ٹکڑے کر دے گی۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی بھارت کے لوگ تمل، ملیالم، کنڑ اور دیگر زبانیں بولنے وال آج بھی دہلی کی ہندوتوا سوچ کو مسترد کرتے ہیں۔ یہ لوگ آج کے ٹیپو سلطان ہیں، جو زبردستی کو کبھی تسلیم نہیں کرتے۔
محمد عارف نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی صرف فوج کی ذمہ داری نہیں بلکہ پوری قوم کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ “ہم زندہ قوم ہیں، غیرت مند لوگ ہیں، اور اپنے وطن کے لیے جان بھی دینا جانتے ہیں اور دشمن کو عبرتناک انجام تک پہنچانا بھی۔”

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان میں عیدالاضحیٰ کب ہوگی؟ ماہرین فلکیات نے متوقع تاریخ بتادی پاکستان میں عیدالاضحیٰ کب ہوگی؟ ماہرین فلکیات نے متوقع تاریخ بتادی نو مئی ایف آئی آرز کا معاملہ: سپریم کورٹ نے فواد چودھری کا کیس دوبارہ ہائیکورٹ بھجوا دیا بھارت میں پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار یوٹیوبر کا تعلق بی جے پی سے نکلا جعفر ایکسپریس حملے کی تشہیر سے بھارت کا دہشتگردوں سے گٹھ جوڑ بے نقاب بھارتی انتہا پسند ہندوؤں کا بلوچستان میں مداخلت کا بڑا ثبوت سامنے آگیا امیر کویت نے پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کاعندیہ دے دیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: محمد عارف نے کہا کہ کہ پاکستان پاکستان کے بھارت کے کے لیے

پڑھیں:

بھارت کی ڈرون ٹیکنالوجی میں خودکفالت کےلیے 23 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری

بھارت کی ڈرون ٹیکنالوجی میں خودکفالت کےلیے 23 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری WhatsAppFacebookTwitter 0 4 July, 2025 سب نیوز

پاکستان کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے بعد بھارت نے ڈرون ٹیکنالوجی کے شعبے میں خود انحصاری حاصل کرنے کے لیے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔ نئی دہلی نے ڈرونز اور ان کے پرزہ جات کی مقامی تیاری کو فروغ دینے کے لیے 23 کروڑ 40 لاکھ ڈالر مالیت کا ایک نیا ترغیبی پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رائٹرز کی ایک خصوصی رپورٹ کے مطابق، بھارتی حکومت کا یہ تین سالہ منصوبہ ڈرونز، ان کے پرزہ جات، سافٹ ویئر، کاؤنٹر ڈرون سسٹمز اور متعلقہ خدمات کی مقامی سطح پر تیاری پر مرکوز ہوگا۔ یہ اقدام خاص طور پر پاکستان کے ڈرون پروگرام کا مقابلہ کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے جو چین اور ترکی کی مدد سے چلایا جارہا ہے۔

حالیہ مہینوں میں بھارت اور پاکستان کے درمیان فوجی کشیدگی کے بعد دونوں ممالک ڈرون ٹیکنالوجی کی دوڑ میں شامل ہوگئے ہیں۔ بھارتی سیکریٹری دفاع راجیش کمار سنگھ کے مطابق، پاک-بھارت تنازع کے دوران دونوں طرف سے ڈرونز، لوئٹرنگ میونیشنز اور کامیکازی ڈرونز کے استعمال نے انہیں اس شعبے میں خودکفالت کی اہمیت کا احساس دلایا ہے۔

بھارت فی الحال اہم ڈرون پرزہ جات جیسے موٹرز، سینسرز اور امیجنگ سسٹمز کے لیے چین پر انحصار کرتا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق، حکومت کا ہدف ہے کہ 2028 تک کم از کم 40 فیصد ڈرون پرزہ جات مقامی طور پر تیار کیے جائیں۔

اس منصوبے کے تحت، ’اسمال انڈسٹریز ڈیولپمنٹ بینک آف انڈیا‘ کاروباری اداروں کو ورکنگ کیپیٹل اور تحقیق و ترقی کے لیے سستے قرضے فراہم کرے گا۔ صنعت کے اندرونی ذرائع کے مطابق، اس وقت بھارت میں 600 سے زائد ڈرون ساز اور متعلقہ کمپنیاں سرگرم عمل ہیں۔

یہ پروگرام بھارت کی 2021 میں شروع کی گئی 1 ارب 20 کروڑ بھارتی روپے کی پروڈکشن لنکڈ اسکیم سے کہیں بڑا ہے، جو فنڈز کی کمی اور تحقیق میں سرمایہ کاری نہ ہونے کے باعث مشکلات کا شکار تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامید ہے کہ امریکہ اپنے غلط طرز عمل کو مزید درست کرےگا، چینی وزارت تجارت روس کی جانب سے طالبان حکومت کوباضابطہ تسلیم کرنے پر چین کا ردعمل سامنے آگیا چین اور جرمنی کے درمیان سفارتی و سلامتی سے متعلق اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا انعقاد مائیکروسافٹ نے پاکستان میں 25 سال بعد اپنے دفاتر بند کر دیے، وجہ کیا بنی؟ آئندہ 24 گھنٹے میں جنگ بندی کی تجویز پر حماس کا فیصلہ معلوم ہوجائے گا، امریکی صدر پانچ ملکوں کو جنگ سے روکا، امن کے نوبل انعام کا بہترین امیدوار ہوں: ٹرمپ روس افغانستان کی طالبان حکومت کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا پانی روکا تو یہ جنگ کے مترادف ہوگا، وزیراعظم نے ایک بار پھر بھارت کو خبردار کردیا
  • بابر اعظم اور محمد رضوان کو گیم میں بہتری لانے کی ٹپس دی ہیں، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر عاقب جاوید
  • بھارت کا پانی کو ہتھیار بنانا  خطرناک ہے، کسی قیمت پر جارحیت کی اجازت نہیں دی جا سکتی، وزیرعظم
  • بھارت کا پانی کو ہتھیار بنانا خطرناک ہے، کسی قیمت پر جارحیت کی اجازت نہیں دی جا سکتی، وزیرعظم
  • بھارت کی ڈرون ٹیکنالوجی میں خودکفالت کےلیے 23 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری
  • پاکستان ہاکی ٹیم کو ایشیا کپ میں شرکت کی اجازت، بھارتی وزیر کھیل کا بیان
  • اس پاگل کمیونسٹ کو نیویارک تباہ نہیں کرنے دوں گا: ٹرمپ کی ظہران ممدانی پر تنقید
  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
  • آپ انکوائری کا سامنا نہیں کریں گے تو مشکلات ہوں گی: عدالتی ریمارکس
  • بھارتی اقدام کے بعد پاکستان کا پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت بڑھانے کا فیصلہ