سنگین جرائم کے خاتمے کیلئے لاہور پولیس و سی سی ڈی میں بہترین کوارڈینیشن ہے، آئی جی پنجاب
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2025ء) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اہم اجلاس لاہور سنٹرل پولیس آفس میں بدھ کو ہوا۔ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ، ڈی آئی جیز سی سی ڈی وقاص الحسن اور عمر فاروق سلامت، سی سی ڈی لاہور کے سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی ۔آئی جی پنجاب نے سی سی ڈی لاہور اور فیصل آباد کو دستیاب وسائل اور کارکردگی کا جائزہ لیا،سی سی ڈی لاہور اور فیصل آباد کے سینئر افسران نے حاصل کردہ اہداف بارے بریفنگ دی۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے سنگین جرائم کی سرکوبی کے اہداف حاصل کرنے پر سی سی ڈی لاہور کے افسران کو شاباش دی۔آئی جی پنجاب نے آر پی او اور سی پی او فیصل آباد کو سی سی ڈی کے لئے دفاتر کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔(جاری ہے)
آئی جی پنجاب نے کہاکہ سنگین جرائم کے خاتمے کے لئے لاہور پولیس اور سی سی ڈی میں بہترین کوارڈینیشن موجود ہے، لاہور پولیس کی طرف سے سی سی ڈی کو بہترین ہیومن ریسورس، ٹرانسپورٹ، دفاتر اور لاجسٹکس فراہم کی گئی ہے۔
انہوں نے سی سی ڈی کو ہائی پروفائل اشتہاری مجرمان، موٹر سائیکل چور گینگز کی گرفتاری میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گم شدہ بچوں اور خواتین کی بازیابی کے لئے کوششیں مزید تیز کی جائیں۔ ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان، ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن، ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب وقاص نذیر، اے آئی جی آپریشنز عبدالرحیم شیرازی، اے آئی جی ایڈمن اسد اعجاز ملہی بھی اجلاس میں شریک تھے۔ڈی آئی جی ایڈمن لاہور عمران کشور، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران، ڈی آئی جی انوسٹی گیشن لاہور ذیشان حیدر، ایس ایس پی انوسٹی گیشن لاہور محمدنوید سمیت آر پی او، سی پی او فیصل آباد، متعلقہ ڈی پی اوز، آر او فیصل آباد اور ڈی اوز سی سی ڈی نے بذریعہ وڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سی سی ڈی لاہور فیصل آباد ڈی آئی جی
پڑھیں:
ٹرینوں کا شیڈول متاثر
سعید احمد:لاہور ڈویژن میں ہونیوالے ٹرین حادثے سے ٹرین آپریشن متاثر ہونے لگا۔
لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کو براستہ ساہیوال بھجوایا گیا۔
لاہور سے فیصل آباد جانیوالی ،فیصل آباد سے لاہور آنیوالی غوری ایکسپریس منسوخ کر دی گئی۔
کراچی سے لاہور آنے والی قراقرم ایکسپریس کا روٹ براستہ ساہیوال کردیا گیا۔میانوالی سے لاہور آنے والی ماڑی انڈس ایکسپریس بھی متاثر ہوئی۔
ماڑی انڈس ایکسپریس سیالکوٹ سیکشن سے لاہور پہنچی، اسی طرح قراقرم ایکسپریس کو براستہ ساہیوال روانہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
انجلینا جولی کا شہید خاتون فلسطینی صحافی کو خراج عقیدت ، ویڈیو وائرل