ملتان، محرم الحرام سے قبل مرکزی امام بارگا ہ کے سامنے کرائون فیلیئر، حادثات کا خدشہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
امام بارگاہ حسین آباد دولت گیٹ کے متولی ملک شجر عباس کھوکھر اور عوامی وسماجی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں فی الفور سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے کراون فیلیئر کی طرف توجہ دی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ ملتان کے مرکزی علاقے دولت گیٹ پر قدیمی اور مرکزی امام بارگاہ حسین آباد دولت گیٹ کے مین گیٹ کے سامنے کئی روز سے تباہ حالی کا شکار کراو ن فیلیئر کی وجہ سے آئے روز حادثات معمول بن گئے ہیں، جبکہ امام بارگاہ سے ملحقہ مسجد میں نماز پڑھنے کے لئے آنے والے نمازی بھی شدید پریشانی سے دوچار ہیں جبکہ شہریوں کو بھی آمد و رفت میں شدید پریشانی اٹھانا پڑ رہی ہے۔ اس سلسلے میں امام بارگاہ حسین آباد دولت گیٹ کے متولی ملک شجر عباس کھوکھر اور عوامی وسماجی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں فی الفور سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے کراون فیلیئر کی طرف توجہ دی جائے۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
7 محرم الحرام کا مرکزی جلوس چوہدری اععجاز ککےشاہ کی رہائش سے برآمد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جولائی2025ء) 7 محرم الحرام کا مرکزی جلوس شبیہہ ذوالجناح و تعزیہ چوہدری اعجاز حسین ککے شاہ کی رہائش گاہ سے برآمد ہوا۔(جاری ہے)
جلوس مققررہ راستوں سے گزرتا ہوا مرکزی امام بارگاہ حسینیہ صدر بازار میں اختتام پذیر یوا۔ جلوس کے راستوں میں جگہ جگہ پانی کی سبیلوں اور نیاز کا اہتمام کیا گیا۔