لاہور میں 16 کنال پر محیط ایک جھیل بنائی گئی ہے جس کی گہرائی 20 فٹ ہے اور اس میں 5 ملین گیلن پانی اسٹور کرنے کی گنجائش ہے۔
مون سون بارشوں کے 3 سے 4 بڑے اسپیلز اس میں بآسانی اسٹور ہو سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا ’میگنیفیسنٹ پنجاب‘ میگا ٹورسٹ منصوبہ کیا ہے؟
جھیل کنارے خوبصورت فوڈ کورٹ بنائی جائے گی اور یہ عوام کے لیے ایک خوبصورت تفریحی مقام بھی ہوگا۔
جھیل میں فوارے لگائے گئے ہیں جو پانی کو متحرک رکھیں گے تاکہ اس میں کائی نہ جمے اور پانی میں بدبو پیدا نہ ہو۔ مزید تفصیل جانیے عارف ملک کی اس رپورٹ میں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
لاہور لاہور کی نئی جھیل.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: لاہور
پڑھیں:
پیرس کے دریائے سین میں 100 سال بعد نہانے کی اجازت دیدی گئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پیرس: پیرس کا دریائے سین 1923 کے بعد پہلی بار سوئمنگ کے لیے کھول دیا گیا، جبکہ بڑی تعداد میں شہری تیراکی کے لیے اُمڈ آئے، یہ اقدام صفائی مہم کے بعد ممکن ہوا، جو پچھلے سال پیرس اولمپکس کی میزبانی کے لیے استعمال کیے جانے کے بعد شروع کی گئی تھی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ شہر میں دریائے سین کے کنارے تین مقامات پر روزانہ ایک ہزار سے زائد تیراکوں کو خوش آمدید کہا جا سکے گا، یہ سہولت 31 اگست تک جاری رہے گی۔
پیرس کے شہریوں اور سیاحوں نے دریائے سین سوئمنگ کے لیے کھولے جانے پر خوشی کا اظہار کیا۔
برازیل سے تعلق رکھنے والے پیرس کی رہائشی 24 سالہ وکٹوریا کنوپ کا کہنا تھا کہ واقعی بہت اچھا ہے، میں حیران ہوں، متاثر ہوئی ہوں، میں نے کبھی تصور نہیں کیا تھا کہ میں ایفل ٹاور کے قریب پانی میں ہوں گی۔
51 سالہ کارین نے کہا کہ پانی صاف، گرم اور شفاف ہے، بس تھوڑی سی کائی ہے، لیکن وہ تو عام بات ہے، سب یہاں آئیں، یہ زبردست ہے!
عوامی تیراکی کے لیے دریائے سین کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ حکام کی جانب سے پانی کے معیار کو بہتر بنانے کی کوششوں کے بعد کیا گیا، جسے گزشتہ موسمِ گرما میں اولمپک مقابلوں کے لیے استعمال کیا گیا۔
ان کوششوں میں ہزاروں گھروں کو سیوریج نظام سے جوڑنا، پانی کی صفائی کے مراکز کو بہتر بنانا، اور شدید بارش کے دوران سیوریج کے بہاؤ سے بچاؤ کے لیے پانی کے ذخائر تعمیر کرنا شامل تھا۔
اگرچہ شدید بارشوں کے صحت پر اثرات کی وجہ سے کچھ اولمپک تربیتی سیشن اور مردوں کا ٹرائی ایتھلون ایونٹ متاثر ہوئے، لیکن آخرکار دریائے سین میں مقابلے کامیابی سے منعقد ہوئے، جس سے عوامی تیراکی کے لیے دریا کی حفاظت پر اعتماد بڑھا۔
سوئمنگ کے سیزن کے دوران پانی کے معیار کے روزانہ ٹیسٹ کیے جائیں گے، اور ساحلی علاقوں کی طرز پر سبز اور سرخ جھنڈے لگائے جائیں گے جو ظاہر کریں گے کہ کون سا علاقہ کھلا ہے اور کون سا بند۔
کینیڈا سے آنے والے 54 سالہ سیاح جان ڈرمنڈ نے بتایا کہ یہ زبردست ہے، یہ ماحول کے لیے بہترین ہے، شہر کے لیے بہترین ہے اور ان لوگوں کے لیے بہترین ہے جو یہاں رہتے ہیں، واقعی ایک بہت اچھا قدم ہے۔
پیرس کے اندر موجود ان تین مقامات کے علاوہ، دارالحکومت سے باہر دریائے سین اور دریائے مارن پر بھی سوئمنگ کے 14 مقامات قائم کیے جائیں گے، ان میں سے دو جون میں دریائے مارن پر پہلے ہی کھولے جا چکے ہیں۔