پاکستان ریلوےکاعیدالاضحیٰ پر5سپیشل ٹرینیں چلانےکافیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
سٹی 42: پاکستان ریلوے نے عیدالاضحیٰ پر5سپیشل ٹرینیں چلانےکافیصلہ کیا گیا 
کراچی سے لاہور 2سپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی ،لاہور سے کراچی ایک سپیشل ٹرین چلائی جائےگی،کوئٹہ سےپشاورایک سپیشل ٹرین چلائی جائےگی،
کراچی سےراولپنڈی بھی ایک سپیشل ٹرین چلائی جائےگی،پہلی عیدسپیشل ٹرین2جون کوکراچی سےلاہورکیلئےآپریٹ کی جائےگی
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
47فیصد پاکستانیوں نے کبھی ٹرین کا سفر نہیں کیا، سروے میں انکشاف
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی:۔ گیلپ پاکستان کے ایک حالیہ سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ 47 فیصد پاکستانیوں نے کبھی بھی ٹرین کا سفر نہیں کیا۔
سروے کے مطابق رکشا، بس اور ویگن میں سفر سے پاکستانیوں کی اکثریت مانوس ہے، 80 فیصد نے رکشوں، 79 فیصد نے بسوں اور ویگن میں سفر کرنے کا بتایاہے، جبکہ 18 فیصد نے رکشوں اور 17 فیصد نے بسوں، ویگنوں میں بالکل سفر نہ کرنے کا کہا۔
اس سوال پر کہ ٹرین میں سفر کرنے کا اتفاق ہوا؟ 47 فیصد پاکستانیوں نے اثبات میں جواب دیا، لیکن 47 فیصد نے کہا کہ انہوں نے کبھی ٹرین کا سفر نہیں کیا۔
بالائی علاقوں میں استعمال ہونے والی کیبل کار یا ڈولی لفٹ استعمال کرنے کا 14 فیصد پاکستانیوں نے کہا جبکہ 73 فیصد پاکستانیوں نے انکار کیا اور کہا کہ اب تک ڈولی لفٹ استعمال کرنے کا اتفاق نہیں ہوا۔