بانی پی ٹی آئی کا پولی گراف ٹیسٹ، لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے پولی گراف ٹیسٹ کےلیے لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔
لاہور پولیس کی تفتشی ٹیم کی سربراہی ڈی ایس پی آصف جاوید کر رہے ہیں، تفتیشی ٹیم میں پنجاب فارنزک یونٹ کے ارکان بھی شامل ہیں۔
ڈی ایس پی جاوید آصف نے کہا کہ ملزم ٹیسٹ نہیں کرائے گا تو تفتیش کیسے مکمل ہوسکتی ہے
ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم بانی پی ٹی آئی سے فوٹو گرامیٹک، پولی گراف اور وائس میچنگ ٹیسٹ کرے گی۔
ڈی ایس پی جاوید آصف نے کہا کہ ملزم ٹیسٹ نہیں کرائے گا تو تفتیش کیسے مکمل نہیں ہو سکتی ہے، ٹیسٹ مکمل ہونے پر ہی پتہ چلے گا شواہد درست ہیں یا نہیں، ٹیسٹ نہ ہوئے تو تفتیش کا عمل آگے نہیں بڑھے گا۔
تفتیشی ٹیم نے لاہور میں درج 9 مئی کے 11 مقدمات کے حوالے سے تفتیش کرنی ہے۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اس سے پہلے 3 مرتبہ پولی گراف ٹیسٹ کروانے سے انکار کر چکے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پولی گراف ٹیسٹ تفتیشی ٹیم پی ٹی آئی
پڑھیں:
توشہ خانہ کیس ٹو: استغاثہ کے ایک اور گواہ پر جرح مکمل کر لی گئی
—فائل فوٹوبانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی اڈیالہ جیل میں اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے سماعت کی۔
آج سماعت کے دوران بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو جیل سے کمرۂ عدالت میں پیش کیا گیا۔
استغاثہ کی جانب سے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹرز ذوالفقار عباس نقوی اور عمیر مجید ملک عدالت میں پیش ہوئے۔
توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی۔
سماعت کے دوران استغاثہ کے مزید ایک گواہ شفقت محمود پر جرح مکمل کر لی گئی۔
دورانِ سماعت استغاثہ کے گواہ محسن حسن پر بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل نے جزوی جرح بھی کی۔
کیس میں مجموعی طور پر 9 گواہوں پر جرح مکمل کر لی جبکہ 10 ویں گواہ پر جزوی جرح کی گئی۔
عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 26 جولائی تک ملتوی کر دی۔ اس روز بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل گواہ محسن حسن پر جرح مکمل کریں گے۔