لاہور: جنرل اسپتال کی نرسری سے نومولود بچہ غائب، انتظامیہ نے نوسر باز خواتین کی ویڈیو جاری کر دی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, September 2025 GMT
لاہور میں جنرل اسپتال کی نرسری سے نومولود بچہ غائب ہونے کے واقعے کے بعد ایل جی ایچ انتظامیہ نے نوسر باز خواتین کی ویڈیو جاری کر دی۔
ایم ایس جنرل اسپتال نے کہا کہ نوسر باز خواتین کی نشاندہی کرنے والوں کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا، اطلاع دینے والوں کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیں گے۔
ایس او پی خلاف ورزی پر متعدد ملازمین کے خلاف سخت ایکشن لیا گیا اور ڈی ایم ایس ایمرجنسی کو ایم ایس کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔
ایک مریض ایک تیماردار پالیسی کی خلاف ورزی پر سیکیورٹی سپروائزر کو ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا، وارڈ میں ایس او پی خلاف ورزی پر سسٹر انچارج و اسٹاف نرس کو ایم ایس آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا۔
ایم ایس جنرل اسپتال پرنسپل پروفیسر فاروق افضل نے کہا کہ پولیس نومولود کی بازیابی کے لیے سر توڑ کوششیں کر رہی ہے، بچے کی بازیابی تک پولیس سے رابطے میں رہیں گے، سکیورٹی میں غفلت برداشت نہیں ہوگی۔
مشکوک افراد کی اطلاع فوری ڈی ایم ایس یا پولیس کو دیں، افسوسناک واقعہ میں غفلت برتنے پر دو ملازمین پہلے ہی معطل کیے جا چکے ہیں۔
https://cdn.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جنرل اسپتال ایم ایس
پڑھیں:
’لاہور میں جرمانہ 200، کراچی میں 5000‘، شہری ای چالان کیخلاف سندھ ہائیکورٹ پہنچ گیا
کراچی میں ای چالان کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر کردی گئی۔درخواست شہری جوہر عباس نے سندھ ہائیکورٹ میں دائر کی ہے جس میں چیف سیکرٹری سندھ، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی ٹریفک، ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور ڈائریکٹر جنرل نادراکو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر عائد کیے گئے جرمانے انتہائی زیادہ اور غیر منصفانہ ہیں، لاہور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ 200، کراچی میں 5 ہزار روپے ہے۔درخواست کے مطابق فریقین کو ہدایت کی جائے کہ حکام عدالت کو ان جرمانوں کے منصفانہ ہونے کے بارے میں مطمئن کریں درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عائد کیے گئے جرمانوں کو فوری طور معطل کیا جائے۔