کراچی:

شہر قائد میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، دو مختلف واقعات میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے، جنہیں ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پہلا واقعہ سرجانی ٹاؤن خدا کی بستی کیبن اسٹاپ کے قریب پیش آیا، جہاں مبینہ طور پر لوٹ مار کی کوشش کے دوران ایک شہری نے فائرنگ کر کے ڈاکو کو زخمی کر دیا۔

چھیپا رضا کار فوری طور پر موقع پر پہنچے اور زخمی ڈاکو کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو حراست میں لے لیا۔

دوسرا واقعہ ماڈل کالونی تھانے کی حدود میں نشتر روڈ ریلوے پھاٹک کے قریب پیش آیا، جہاں پولیس نے مشتبہ موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی، جس پر مبینہ مقابلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو زخمی ہو گیا، جسے گرفتار کر کے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت شہریار کے نام سے ہوئی ہے جس کے قبضے سے ایک پستول، چھینا گیا موبائل فون، نقد رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کو زخمی

پڑھیں:

کراچی، صدر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ، دو افراد زخمی

کراچی:

شہر قائد میں صدر کے علاقے سیون ڈے کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی شناخت علی اور محمد مہر خان کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر پیش آیا۔

متعلقہ مضامین

  • مناواں، دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، ایک جاں بحق، تین راہ گیر زخمی
  • آسٹریلیا: ریستوران میں گیس کے اخراج سے ایک شخص ہلاک‘ 6 اسپتال منتقل
  • نارتھ کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کا شدید بحران، شہری پریشان
  • چارسدہ میں فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید، سب انسپکٹر زخمی
  • کراچی، صدر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ، دو افراد زخمی
  • کراچی: شاہراہ نور جہاں پر پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی، فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد زخمی
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو زخمی
  • کراچی، کلفٹن میں پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، ایک فرار
  • کراچی، اندھی گولیاں لگنے کے دو مختلف واقعات میں دو افراد زخمی