لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور جنرل ہسپتال سے نقاب پوش خواتین کے ہاتھوں اغوا ہونے والا نوزائیدہ بچہ پولیس نے 48 گھنٹوں کے اندر بازیاب کروا لیا۔ کارروائی کے دوران سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں اور 500 سے زائد نجی سی سی ٹی وی فوٹیجز نے فیصلہ کن کردار ادا کیا۔

کاہنہ کی رہائشی خاتون نے تقریباً 10 برس بعد بیٹے کو جنم دیا تھا، لیکن پیدائش کے فوراً بعد لیبر روم سے بچے کے اغوا کی اطلاع ملنے پر وہ شدید صدمے سے دوچار ہوگئیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کمران نے فوری طور پر ایس پی ماڈل ٹاؤن، ایس ایچ او کوٹ لکھپت اور دیگر تفتیشی افسران کو متحرک کیا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ خواتین نے ہسپتال کے نظامِ حفاظتی میں موجود خامیوں کا فائدہ اٹھایا اور بار بار راستے بدلتے ہوئے مختلف رکشوں کا استعمال کر کے تقریباً 10 کلومیٹر دور کاماہاں کے ایک گھر تک پہنچیں۔

سینئر پولیس افسر کے مطابق خواتین نے واردات کے وقت نہ صرف ہسپتال کے عملے اور سیکیورٹی کو دھوکہ دیا بلکہ پولیس کو بھی چکمہ دینے کی کوشش کی، تاہم سیف سٹی اور نجی کیمروں کی مدد سے ان کا سراغ لگا لیا گیا۔

ماڈل ٹاؤن ڈویژن کے تفتیشی ایس پی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ گرفتار خواتین میں سے ایک شادی شدہ مگر بے اولاد ہے، جو گھریلو مسائل اور ازدواجی رشتے کو بچانے کے لیے اس سنگین جرم کی مرتکب ہوئی۔

پولیس نے دونوں خواتین کو گرفتار کر کے بچے کو والدین کے حوالے کر دیا ہے، جبکہ ہسپتال کے نظام اور ڈیوٹی پر موجود عملے کی تفتیش بھی جاری ہے۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

کراچی، اورنگی ٹاؤن میں پولیس کا مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

کراچی:

شہر قائد میں پاکستان بازار پولیس نے اورنگی ٹاؤن کے علاقے گلشنِ بہار میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ اس کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار زخمی ڈاکو کی شناخت اسد کے نام سے کرلی گئی ہے، جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

مقابلے کے دوران پولیس نے ملزم کے قبضے سے اسلحہ، متعدد موبائل فونز اور نقد رقم برآمد کرلی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ساتھی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سلمان اکرم راجہ کی ہسپتال میں شاہ محمود قریشی سے اہم ملاقات
  • کراچی، اورنگی ٹاؤن میں پولیس کا مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • اسلام آباد ـ:پولیس اہلکاروں پرتشدد کرنے والا نوجوان گرفتار
  • اسلام آباد: نشے میں دھت ہو کر ہلڑ بازی اور پولیس اہلکار پر تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار، مقدمہ درج
  • خیبر،جرگہ مذاکرات، دہشتگردوں نے مغوی پولیس اہلکار رہا کردیا
  • کراچی میں مجبور خواتین سے پیسوں کے لالچ پر فحاشی کروانے والا گروہ پکڑا گیا، سرغنہ خاتون بھی گرفتار
  • چوہنگ میں ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والا ملزم گرفتار
  • اسلام آباد: ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار
  • ٹریفک پولیس اہلکاروں سے جھگڑا اور تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار
  • اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پرتشدد اور ہلڑبازی کرنے والا نوجوان گرفتار