لاہور:

مصری شاہ میں دکان پر کھڑی 12 سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکت اور ہراساں کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

مصری شاہ پولیس نے 15 کال پر فوری رسپانس کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرتے دیکھا جا سکتا ہے جو یہاں اپنے والد کی دوا خریدنے کے لیے آئی تھی، ملزم نے بچی کے ساتھ ہاتھ ملانے کے بہانے چھیڑ چھاڑ کی اور فرار ہو گیا۔

ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا ہے کہ پولیس نے ملزم شہباز کیخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، انہوں نے اوباش ملزم کی بروقت گرفتاری پر ایس ایچ او مصری شاہ علی زیب دستگیر اور ٹیم کو شاباش دی۔

ایس پی سٹی نے کہا کہ بچیوں کو تنگ اور ہراساں کرنا ریڈ لائن ہے، ایسے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بچی کے ساتھ

پڑھیں:

لاہور؛ مصری شاہ میں پولیو ٹیم پر حملہ، مقدمہ درج، سات افراد گرفتار

لاہور کے علاقے مصری شاہ میں پولیو ٹیم پر 20 سے 25 مرد و خواتین کے ایک گروہ نے حملہ کر دیا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیو ٹیم مقامی اسکول میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے پہنچی تھی۔

ایف آئی آر کے مطابق دوپہر تقریباً 12 بجے بچوں کی مائیں اسکول پہنچیں اور پولیو ٹیم سے بحث و تکرار شروع کر دی۔ کچھ دیر بعد خواتین نے اپنے مردوں کو بھی بلا لیا جنہوں نے موقع پر پہنچ کر جھگڑا شروع کر دیا اور لاکھوں روپے مالیت کی ویکسین ضائع کر دی۔ حملے کے دوران ایک پولیو ورکر بھی زخمی ہوا۔

پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ٹیم موقع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کیے۔ مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف سی ای او ہیلتھ کی مدعیت میں درج کیا گیا، اور کارروائی کرتے ہوئے سات افراد کو حراست میں لے لیا گیا، ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ ورکرز چنچلاتی دھوپ اور موسم کی شدت کی پرواہ کیے بغیر اپنے فرائض انجام دیتے ہیں۔ کسی شرپسند کو ان کی عزت نفس مجروح نہیں کرنے دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ہیلتھ ورکرز کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی، ہمیں ان ورکرز کا شکر گزار ہونا چاہیے جو ہمارے بچوں کو مہلک بیماریوں سے بچانے کے لیے دن رات فیلڈ میں مصروف ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور؛ مصری شاہ میں پولیو ٹیم پر حملہ، مقدمہ درج، سات افراد گرفتار
  • لاہور: جنسی تعلقات سے انکار پر خاتون کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
  • اسلام آباد؛ ٹریفک وارڈن پر تشدد کرنے والا شہری جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
  • اسلام آباد: نشے میں دھت ہو کر ہلڑ بازی اور پولیس اہلکار پر تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار، مقدمہ درج
  • چوہنگ میں ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والا ملزم گرفتار
  • کراچی: 2005 سے 2008 تک لسانی بنیادوں پر وارداتیں کرنے والا ملزم گرفتار
  • اسلام آباد: ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار
  • ٹریفک پولیس اہلکاروں سے جھگڑا اور تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار
  • اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پرتشدد اور ہلڑبازی کرنے والا نوجوان گرفتار
  • شہری سے بھتا طلب کرنے والا ملزم قریبی رشتے دار نکلا