Express News:
2026-06-03@07:01:30 GMT

لاہور، 13 سالہ بچے سے بدفعلی کرنے والے ملزمان گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT

لاہور:

پولیس نے 13 سالہ بچے سے بدفعلی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر نے بتایا کہ شیراکوٹ پولیس نے کارروائی کے دوران 13 سالہ بچے سے بدفعلی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

انہوں نے بتایا کہ محمد علی گھر سے بال کٹوانے گیا تھا مگر ملزمان نے انہیں زبردستی موٹر سائیکل پر بیٹھا لیا اور ملزمان متاثرہ بچے کو شاہین سویٹس اینڈ بیکرز ملک پارک روڈ پر لے گئے۔

ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے کہا کہ ملزم عمیر نے بیکری کا شٹر ڈاؤن کیا اور علی ساجد نے بچے کے ساتھ بدفعلی کی جبکہ پولیس نے متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کو فوری گرفتار کر لیا۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان عمیر اور علی ساجد کو مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ایس پی ڈاکٹر محمد عمر کی ایس ایچ او شیراکوٹ رفیع اللہ خان اور پولیس ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ بچوں کے ساتھ بدفعلی کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بدفعلی کرنے والے ملزمان

پڑھیں:

مردان: 3 افراد کو قتل کرنیوالے ملزمان انکے 2 بچے چارسدہ روڈ پر چھوڑ کر فرار

— فائل فوٹو

مردان میں اغوا کیے گئے دو بچوں کو ملزمان چارسدہ روڈ پر چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے گزشتہ روز شیخ ملتون میں خاتون سمیت 3 افراد کو قتل کیا تھا۔

پشاور: پسند کی شادی کیلئے گھر سے نکلنے والی لڑکی اور لڑکا قتل

فرار ملزمان کی تلاش کے لیے پولیس کی کوششیں جاری ہیں۔

ملزمان مقتولین کے دو بچے اور گاڑی بھی ساتھ لے گئے تھے۔

پولیس کی جانب سے اس کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن تیز، 5600 سے زائد ملزمان گرفتار
  • مردان قتل کیس: ملزمان مغوی بچوں کو چارسدہ روڈ پر چھوڑ کر فرار، تحقیقات جاری
  • مردان: 3 افراد کو قتل کرنیوالے ملزمان انکے 2 بچے چارسدہ روڈ پر چھوڑ کر فرار
  • کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 6 زخمیوں سمیت 9 ڈاکو گرفتار
  • کراچی میں فائرنگ سے باپ اور نوجوان بیٹا جاں بحق
  • اٹلی میں4 پاکستانیوں کے قتل کے الزام میں 2 پاکستانی گرفتار
  • میاں بیوی کو تین سالہ بچی سمیت اٹھانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج محفوظ کرنے کی درخواست ، لاہور ہائیکورٹ کی متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت
  • لاہور میں گینگ ریپ کی شکار 18 سالہ گھریلو ملازمہ اسقاطِ حمل کے دوران جاں بحق
  • راولپنڈی: 1300 روپے کیلئے 2 نوجوان قتل، 7 ملزمان گرفتار